اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر میں اب بریانی کا بھی چلن عام ہوتا جارہا ہے - کشمیر مین غیر روایتی پکوانوں کا چلن بھی عام ہوتا جارہا

بریانی کشمیر کی ڈش نہ ہونے کے باوجود وادی کے لوگوں کے لیے پسندیدہ ڈش بند چکی ہے۔ بریانی کی ایک مکمل پلیٹ میں خوشبو دار چاول، گوشت یا چکن پیسز شامل ہوتے ہیں جو بہت ہی ذائقہ دار ہوتے ہیں۔

کشمیر میں اب بریانی کا بھی چلن عام ہوتا جا رہا ہے
کشمیر میں اب بریانی کا بھی چلن عام ہوتا جا رہا ہے

By

Published : Oct 4, 2021, 4:17 PM IST

Updated : Oct 4, 2021, 5:59 PM IST

وادی کشمیر میں جہاں روایتی کشمیری وازا وان کافی پسند کیا جاتا ہے، وہیں اب کئی برسوں سے غیر روایتی پکوانوں کا چلن بھی عام ہوتا جارہا ہے، دیگر غیر روایتی پکوانوں کے ساتھ ساتھ بریانی بھی اب یہاں کے لوگوں کا پسندیدہ پکوان بن چکا ہے۔ بریانی کھانے کی جانب لوگوں کے اس رجحان کو دیکھتے ہوئے نہ صرف ریستورانوں میں الگ الگ قسم کی بریانی دستیاب ہیں، بلکہ سڑک کے کنارے ریڑھیوں پر بھی چکن اور مٹن بریانی فروخت کی جاتی ہے۔

کشمیر میں اب بریانی کا بھی چلن عام ہوتا جارہا ہے
شہر سرینگر کے پولو ویو سڑک کنارے یہ بریانی والے اپنی ریڑھی ہر روز صبح گیارہ بجے سے شام کے 5 بجے تک لگاتے ہیں، جس پر یہ مختلف قسم کی بریانی فروخت کرتے ہیں۔ حیدرآباری بریانی کے علاوہ مرادآبادی اور دیگر اقسام کی بریانیاں بھی یہاں کے لوگوں کی پسند کے مطابق دستیاب ہیں۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں بھی ریڑھیوں پر اسی طرح کی بریانی فروخت کرنے کا یہ کام برسوں سے غیر مقامی ہی کررہے ہیں۔بریانی کشمیر کی اپنی ڈش نہ ہو لیکن یہ یقینی طور پر وادی کے لوگوں کے لئے پسندیدہ بند چکی ہے۔ بریانی کی ایک مکمل پلیٹ میں خوشبو دار چاول، گوشت یا چکن پیسز شامل ہوتے ہیں جو بہت ہی ذائقہ دار ہوتے ہیں۔


اگرچہ ریستورانوں اور ہوٹلوں میں چکن اور مٹن کی بریانی کا ذائقہ مختلف ہوتا تاہم ریڑیوں پر فروخت ہونے والی یہ بریانی بھی ذائقہ میں کم نہیں ہوتی ہے۔ وہیں ریستوران کے مقابلے میں مناسب قیمت میں دستیاب بریانی کھانے کے لیے لوگ یہاں بڑے شوق سے آتے ہیں اور کافی پسند کرتے ہیں۔


دھیمی آنچ پر کافی دیر تک مصالحے میں لپیٹے ہوئے گوشت کو اس کے اپنے رس میں پکنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ اس میں چاول کی تہہ ہوتی ہیں جب کہ خوشبودار مسالے بھی ہوتے ہیں۔


شہر کی مخصوص جگہوں پر اس طرح ریڑھیوں پر بریانی فروخت کی جاتی ہے۔ جسے نہ صرف راہ گیر بلکہ کئی لوگ گاڑیوں کو سڑک کنارے لگاکر یہاں کی بریانی کا لطف لیتے ہیں۔ جب کہ بعض افراد اسے پیک کراکے گھر بھی لے جاتے ہیں۔

بریانی اصل میں ایرانی ڈش ہے، لیکن اپنی خوشبو اور ذائقے کے لیے بریانی برصغیر کے خاص پکوانوں میں سے ایک ہے، جو کہ مختلف علاقوں میں اب بڑے شوق سے کھائی جاتی ہے۔

Last Updated : Oct 4, 2021, 5:59 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details