اردو

urdu

ETV Bharat / city

Fashion Show Held in Kashmir Valley: وادی کشمیر میں اپنی نوعت کا پہلا فیشن شو منعقد - انڈیا کلٹ مینز فیشن ویک 2022

سرنینگر میں منعقد انڈیا کلٹ مینز فیشن ویک 2022 شو کے آرگنائزر عدنان شاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'میں خود بھی ماڈل رہ چکا ہوں اور سنہ 2012 میں فیشن کی دنیا کو الوداع کہا تھا۔ تاہم کبھی اس سے دور نہیں رہ سکا۔ ہمیشہ چاہتا تھا وادی کے نوجوانوں کے لیے کچھ کروں۔' Fashion Show Held in Kashmir Valley

وادی کشمیر میں اپنی نوعت کا پہلا فیشن شو منعقد
وادی کشمیر میں اپنی نوعت کا پہلا فیشن شو منعقد

By

Published : Mar 26, 2022, 10:30 PM IST

مرکز زیر انتظام جموں و کشمیر میں ہفتے کی شام پہلی بار انڈیا کلٹ مینز فیشن ویک 2022 (India Cult Men’s Fashion Week 2022) منعقد کیا گیا۔ جہاں وادی اور بھارت کی دیگر ریاستوں سے آئے ماڈلز نے حصہ لیا۔ شو کے آرگنائزر عدنان شاہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'میں خود بھی ماڈل رہ چکا ہوں اور سنہ 2012 میں فیشن کی دنیا کو الوداع کہا تھا۔ تاہم کبھی اس سے دور نہیں رہ سکا۔ ہمیشہ چاہتا تھا وادی کے نوجوانوں کے لیے کچھ کروں۔'

وادی کشمیر میں اپنی نوعت کا پہلا فیشن شو منعقد

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'وادی کے اُبھرتے ہوئے ماڈل مجھے اپنا بڑا بھائی مانتے ہیں اور اکثر مشورہ لینے آتے ہیں۔ میں اُنہیں کہنا چاہتا ہوں ماڈ ایک اچھا پیشہ ہے لیکن ساتھ میں کچھ اور بھی کرنا چاہیے۔ اس ایونٹ کے یہاں ہونے سے اب مجھے لگتا ہے یہاں کے نوجوانوں کو وادی سے باہر کاسٹنگ کے لیے نہیں جانا پڑےگا۔'

دہلی کے ماڈل سارتھک چودھری کا کہنا ہے کہ کشمیری ماڈلز میں کافی ہنر ہے بس سہی راستہ دیکھنے کی ضرورت ہے۔ کچھ ایسے ہی خیالات شو کے دوسرے آرگنائزر گورو گپتا کا بھی تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وادی کے نوجوانوں کو پلیٹ فورم فراہم ہو۔ بس وہی کیا۔ دو دن تک چلنے والے اس شو میں دس ڈیزائنر حصہ لے رہے ہیں۔ ماڈلز مقامی بھی ہیں اور باہر کے بھی ہیں۔ یہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ مقامی ماڈلز کو سیکھں ملے۔'

یہ بھی پڑھیں: بنارس: فیشن شو میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے بکھیرا جلوہ

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی چند ہستیاں بھی کل اس شو میں حصہ لے رہے ہیں۔ مقامی ماڈل یامین شاہ کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ تین برس سے اس پیشے میں ہیں اور اس ایونٹ سے یہ پیغام جائے گا کہ کشمیر میں ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details