اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں وکشمیر میں 'جنم اشٹمی' کا تہوار منایا گیا - LATEST NEWS janamashtami

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں کرشن بھگوان کا 5248 واں جنم دن بڑے ہی دھوم دھام سے منایا گیا- جموں و کشمیر میں پیر کے روز 'جنم اشٹمی' کا تہوار انتہائی مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا ہے، وہیں انتظامیہ کی جانب سے سکیوٹی کے پورے انتظامات کئے گئے ۔

فوٹو
فوٹو

By

Published : Aug 30, 2021, 11:01 PM IST

وادی کشمیر میں ہندو برادری نے بھگوان کرشن کا جنم دن یعنی جنم اشٹمی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا ہے ۔ اس موقعہ پر سول لائنز میں جھانکی نکالی گئی جو لال چوک سے گزرنے کے بعد ہنومان مندر میں اختتام پزیر ہوئی ہے۔

جموں وکشمیر میں 'جنم اشٹمی' کا تہوار تزک واحتشام سے منایا گیا

سرینگر میں سب سے بڑی تقریب ہنومان مندر اور رام مندر میں منعقد ہوئیں۔ بربر شاہ سے ایک شاندار جھانکی نکالی گئی جو لال چوک سے گزرنے کے بعد ہنومان مندر میں ہی اختتام پذیر ہوئی۔

جنم اشٹمی کے سلسلے میں مندروں کو چراغاں کیا گیا تھا جبکہ کشمیری پنڈت برادری کو دن بھر مندروں میں مذہبی رسومات کی ادائیگی جیسے خصوصی پوجا پاٹ اور بجھن میں مصروف دیکھا گیا۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں پنڈتوں نے جنم اشٹمی کا تہوار جوش و خروش سے منایا گیا۔
پنڈت برادری نے اس خاص تہوار پر مارٹنڈ سوریا مندر کو سجایا وہیں سوریا مندر میں خصوصی پوجا پاٹ کے علاوہ بھجن اور دیگر تقریبات منعقد کیے گئے۔

اس موقعہ پر عقیدت مندوں نے کہا کہ مٹن ہمیشہ سے ہندو، مسلم ، اور سکھ اتحاد کا مرکز رہا ہے، مٹن میں ہر کوئی تہوار آپسی بھائی چارے کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے۔

جموں وکشمیر میں 'جنم اشٹمی' کا تہوار تزک واحتشام سے منایا گیا

اس موقعہ پر عقیدت مندوں نے کہا کہ کرشن بھگوان کا یہ پیغام رہا ہے، کہ پوری دنیا میں امن اور بھائی چارہ قائم رہے۔

وہیں ضلع کولگام کے قاضی گنڈ میں بھی پنڈت برادری نے مذہبی عقیدے کے ساتھ جنم اشٹمی کا تہوار منایا گیا وہیں ضلع میں رنگا رنگ جانکی نکالی گئی ہے

جموں وکشمیر میں 'جنم اشٹمی' کا تہوار تزک واحتشام سے منایا گیا

پنڈتوں نے اس تہورار پر پنڈت کالونی کو سجایا دیا تھا گیا۔

دوسری جانب شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ويروان علاقے میں شری کرشنا کی پیدائش موقع پر روایتی شوبھا یاترا کا اہتمام کیا گیا۔
شری کرشنا کی سالگرہ کے موقع پر کشمیری پنڈتوں اور ہندو نے بارہمولہ میں روایتی شوبھا یاترا کا اہتمام کیا گیا۔
یاترا بارہمولہ ويروان سے شروع ہوئی۔وہیں بارمولہ میں اس تہوار پر رنگارنگ تہذیب اور ثقافت کی جھلکیاں نظر آئی۔

وہیں شمالی کشمیر کے ضلع ہندوارہ میں آج سنہ 1989کی یاد تازہ ہوئی جب کشمیری پنڈتوں نے ہندوارہ میں قریب 32 سالوں کے بعد جانکی کرشن بھگوان کی سواری کی اور یہ سواری شیو مندر سے گنیشن مندر تک کرائی گئی۔

جموں وکشمیر میں 'جنم اشٹمی' کا تہوار تزک واحتشام سے منایا گیا

جانکی سواری میں پنڈتوں کے ساتھ مسلم بردری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے ان کشمیری پنڈتوں کا ساتھ دیا وہیں ٹریڈریس فیڈریشن ہندوارہ نے ان پنڈتوں کے اس جانکی کا والہان استقبال کیا اور مٹھائی جوس پھل پنڈتوں میں تقسیم کی

اس دوران کچھ پنڈتوں نے میڈیا سے بات کرتے کہا" آج کا دن ایک اہم دن ہے اور آج ہی کے دن کرشن بھگوان کا جنم ہوا ہے"

بنڈتوں نے کہا کہ کافی عرصے کے بعد اس دن کو منایا گیا جس میں ایک بھائی چارے کی مثال بھی قائم ہوئی ہے۔

وہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی سناتن دھرم سبھا کشتواڑ کی طرف سے جنم اشٹمی کا تہوار سرکوٹ گوری شنکر مندر میں منایا گیا ۔

اس دوران ضلع انتظامیہ نے تمام تر سہولیت فراہم کی تھی اور ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھاٹ خود سرکوٹ مندر میں موجود رہے

جموں وکشمیر میں 'جنم اشٹمی' کا تہوار تزک واحتشام سے منایا گیا

کورونا وائرس کے سبب مندروں میں عقیدت مندوں کی حاضر کم رہی اور عقیدت مندوں نے کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے مندر میں درشن کیا ۔

اس دوران سناتن دھرم سبھا کے ضلع صدر ہنسراج بھوتیال نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال اس دن پر جھانکی سرکوٹ گوری شنکر مندر سے رام مندر کشتواڑ نکالی جاتی تھی تاہم اس بار کورونا وبا کے چلتے جھانکی نہیں نکالی گی ہے ۔

ایس ایس پی شفقت حسین بھٹ نے عوام خاص کر ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے عقیدت مندوں کو جنم اشٹمی کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔

جموں وکشمیر میں 'جنم اشٹمی' کا تہوار تزک واحتشام سے منایا گیا


وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کھیر بھوانی مندر میں بھی ہندو برادری نے بھگوان کرشن کا جنم دن یعنی جنم اشٹمی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا۔ اس موقعہ پر پنڈت برادری کے ساتھ ساتھ مسلمان بھی مندر میں حاضر رہے۔

جنم اشٹمی کے سلسلے میں مندر کو چراغاں کیا گیا ،جبکہ کشمیری پنڈتوں نے دن بھر مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی جیسے خصوصی پوجا پاٹ اور بجھن کیا ۔
وہیں خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ اور قصّبہ بھدرواہ میں بھی شری کرشن جنم اشٹمی کا تہوار سادگی کے ساتھ منایا گیا۔

ضلع میں جنم اشٹمی تقریبات کا آغاز رات بھر بھجن و کیرتن کے ساتھ کیا گیا۔اس سلسلہ میں شیو مندر نگری احاطہ میں جھانکیاں بھی نکالی گئی۔

جموں وکشمیر میں 'جنم اشٹمی' کا تہوار تزک واحتشام سے منایا گیا

کورونا وائرس کی وجہ سے ڈوڈہ کے ہزاروں کی تعداد میں شردھالووں ان جھانکیوں میں شرکت کرنے سے محروم رہے ۔


وہیں ادھمپور میں بھی شری کرشن جنم اشٹمی کا تہوار مذہبی طریقے سے منایا گیا ہے منائی گئی۔

جموں وکشمیر میں 'جنم اشٹمی' کا تہوار تزک واحتشام سے منایا گیا

ادھمپور میں مندروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا وہیں عقیدت مندوں نے بھگوان کرشنا کی پوجا بھاٹ کیا گیا ہے

مندر میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details