اردو

urdu

ETV Bharat / city

Rahul Bhatt Killed: راہل بھٹ کے قتل کے خلاف پنڈِت برادری سراپا احتجاج

ہال نیکس میں راہل بھٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے موم بتی کی روشنی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ چار روز قبل راہل کو چاڈورہ بڈگام میں ان کے دفتر میں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، ہلاکت کے بعد وادی میں احتجاج شروع ہو گیا۔ Kashmiri Pandits Protest Over the killing of Rahul Bhatt

پنڈِت برادری سراپا احتجاج
پنڈِت برادری سراپا احتجاج

By

Published : May 16, 2022, 8:49 AM IST

Updated : May 16, 2022, 12:33 PM IST

وسط کشمیر کے ضلع بڈگام میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ہلاک کیے جانے والے سرکاری ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد سے وادیٔ کشمیر میں پنڈت طبقہ سے جڑے افراد ان کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں، اس ضمن میں آج چوتھے دن ضلع پلوامہ کی پنڈت کالونی ہال نیکس میں راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا گیا اور پنڈت کالونی سے مشعل جلوس نکالا گیا۔ Kashmiri Pandits Protest Over the killing of Rahul Bhatt

پنڈِت برادری سراپا احتجاج

احتجاج میں شامل افراد راہل بھٹ امر رہے کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس کے علاوہ مظاہرین نے شمع روشن کرکے بھی اپنا احتجاج درج کرایا، مظاہرین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے جن پر تبادلے سے متعلق مطالبے درج تھے۔ آج شام ہال نیکس میں راہل بھٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے موم بتی کی روشنی میں احتجاجی مظاہرہ نکالا گیا۔ واضح رہے کہ چار روز قبل راہل کو چاڈورہ بڈگام میں ان کے دفتر میں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، ہلاکت کے بعد پوری وادی میں احتجاج شروع ہو گیا۔

اس ضمن میں ہال نیکس پنڈت کالونی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے اس ضمن میں ایک میٹنگ بلائی تھی، لیکن اس میٹگ میں صرف بی جے پی کے ہی کارکنان موجود تھے، جب کہ پی ایم پیکج کاکوئی بھی فرد وہاں موجود نہیں تھا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک یہاں کے حالات پرامن نہیں ہوجاتے تب تک ہمیں کسی دوسرے محفوظ جگہ منتقل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں پر کام کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اس ضمن میں اور ایک مظاہرین نے کہا کہ پچھلے دس سالوں سے ہم یہاں پر کام کررہے ہیں، لیکن اب ہم خود کو محفوظ نہیں سمجھتے ہیں۔

Last Updated : May 16, 2022, 12:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details