جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں پہلی ڈسٹرکٹ انڈور روئنگ چمپئن شپ آج انڈور اسٹیڈیم سہ پورہ میں منعقد ہوئی، اس چمپیئن شپ کے موقع پر منعقد پرگرام کی صدارت ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر نے کی۔ چمپئن شپ کا انعقاد جموں و کشمیر ایسوسی ایشن روئنگ اینڈ سکلنگ ڈسٹرکٹ گاندربل نے ضلع انتظامیہ گاندربل کے تعاون سے کیا تھا۔First Indoor Rowing Championship held at Gbl
اس چیمپئن شپ میں ضلع کے تمام زمروں (سینئر، جونیئر اور سب جونیئر) کے تقریباً 200 لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے پُرعزم ہے، اس سلسلے میں ضلع کے اندر کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ ضلع کے اندر کھیلوں سے محبت کرنے والے نوجوانوں کو بہتر سہولیات میسر ہوں۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مقامی نوجوانوں کے مطالبہ کے پر انڈور اسٹیڈیم سہ پورہ میں ٹرانسفارمر نصب کیا جائے گا۔
انڈور روئنگ ایک نیا کھیل ہے جو روئنگ مشین (ارگو) پر کیا جاتا ہے، جو روایتی طور پر ورزش یا روئنگ ٹریننگ کے مقصد کے لیے واٹر کرافٹ روئنگ کے عمل کی نقل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:VolleyBall, Cricket Tournaments Organised at Rajouri: سویک ایکشن پروگرام کے تحت والی بال، کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
قومی تمغہ جیتنے والی اور آبی کھیلوں کی قومی کوچ بلقیس نے بتایا کہ چیمپئن شپ کا مقصد ضلع میں پانی کے کھیلوں کو فروغ دینا ہے، اس کے علاوہ ضلعی سطح پر فاتحین نومبر 2022 کے مہینے میں چندی گڑھ میں ہونے والی قومی چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں ایک پروقار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں تمام کیٹیگریز میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔