سرینگر انتظامیہ کی جانب جاری کردہ حکمنامے میں ایس ایم سی وارڈ نمبر 55 حول، 56 عالمگیر بازار، وارڈ نمبر 63 کاٹھی دروازہ شامل ہیں جہاں کورونا کرفیو کو نافذ کیا گیا ہے۔ وہیں لال بازار کے ایس ایم سی وارڈ نمبر 69، بوٹہ شاہ محلہ وارڈ نمبر 60 اور عمر کالونی 61 وارڈ نمبر میں بھی کرونا کرفیو نافذ رہے گا۔
وہیں ان مذکورہ علاقوں میں کرفیو کے دوران ضرورت خدمات پر کوئی پابندی عائد نہی ہوگی۔ کھانے پینے کی ضروری اشیاء کی دوکانیں،سبزی، گوشت اور دودھ وغیر کی دوکانیں صبح 7 بجے سے دن کے گیارہ بجے تک کھلی رہیں گی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر اعجاز اسد کے مطابق ان علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،سیلونز،ریستوران، اسپورٹ کمپلیکس،جم،نائی کی دکانیں اور پارکس وغیر مکمل طور پر بند رہیں گی۔
ادھر سماجی، مذہبی اجتماعات اور دیگر شادی بیاں کی تقریبات میں صرف 20 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ فوت ہونے والے کسی شخص کی آخری رسومات انجام دینے کے لیے خالص 10 افراد ہی شرکت کرنے اجازت دی گئی ہے۔