جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر جمعے کی صبح ایک ٹینکر حادثے میں ڈرائیور اور کنڈکٹر کی موت ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مغل روڈ پر پوشنا علاقے کے قریب جمعے کی صبح قریب ساڑھے نو بجے ایک ٹینکر، جو کشمیر سے جموں کی طرف جا رہا تھا، سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گرا۔