ضلع بڈگام کے بیروہ اور ماگام علاقوں میں کورونا وائرس کے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں لہٰذا وائرس کو قابو کرنے اور اسے مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہے۔ ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے کیا ہے۔
کورونا وائرس سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر پرعمل کرے:ڈی سی بڈگام ضلع میں کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع میں موجودہ وقت میں 107 فعال معاملے سامنے آئے ہیں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں ماس سیمپلنگ کررہی ہے۔ شہباز احمد مرزا نے کہا کہ ضلع میں مثبت کیسوں کی شرح 0.5 فیصد ہے جب کہ ریکووری ریٹ 98 فیصد ہے۔
ڈی سی نے کہا کہ ضلع میں ویکسینیشن کا عمل بھی بہت تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ سے پینتالیس برس کی عمر کے افراد کی ساٹھ فیصد ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔
شہباز مرزا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کا جو خطرہ منڈلارہا یے وہ کم ہوجائے۔
مزید پڑھیں:بڈگام میں بارہ سو برس پُرانی مورتی برآمد
ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سامنے آکر خود ویکسین لیں، تاکہ کورونا وائرس کے خطرہ سے محفوظ رہیں۔