شوپیان: جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے اقلیتی پنڈت فرقے سے وابستہ دو افراد پر گولیاں چلائیں جو وہ اپنے میوہ باغ میں کام کررہے تھے۔ ان میں سے ایک کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بیاتا جاتا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے افراد رشتے میں بھائی ہیں۔ اس حملے میں سنیل کمار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا بھائی پنٹو کمار شدید طور پر زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر ضلع ہسپتال شوپیان لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے سرینگر منتقل کر دیا ہے۔
Firing on Kashmiri Pandit مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں ایک کشمیری پنڈت ہلاک - کشمیری پنڈت پر مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ
شوپیان میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کشمیری پنڈت بھائیوں پر فائرنگ ہوئی جس میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ Suspected militants firing on Kashmiri Pandit
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے چھوٹی گام علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے کشمیری پنڈت جس کی شناخت سنیل کمار پنڈت کے طور پر ہوئی ہے پر گولیاں چلائیں جب وہ اپنے سیب کے باغات میں کام کررہا تھا۔ جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ 'شوپیان کے چھوٹی پورہ علاقے میں سیب کے باغ میں کشمیری پنڈت بھائیوں پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی جس میں سے ایک ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔ Suspected Militants Firing on Kashmiri Pandit
اس گاؤں میں چند ماہ قبل بھی مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک پنڈت پر حملہ کیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوا تھا۔