جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کے بنہ ہامہ علاقے میں واقع شیر کشمیر یونیورسٹی ایگریکلچر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فاریسٹری شعبہ میں زیر تعلیم طلباء نے فیکلٹی آف فاریسٹ کے مرکزی دروازے پر تالہ لگاکر ہاسٹل میں بنیادی سہولیات کو لےکر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
گاندربل: شیر کشمیر یونیورسٹی کے فیکلٹی آف فارسٹ کے خلاف طلبا کا احتجاج اس موقع پر زیر تعلیم طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ 'پچھلے ایک ماہ سے ہاسٹل میں پانی، بجلی اور دیگر ضروریات زندگی میسر نہیں ہیں جس کے خلاف دروازے پر تالے لگاکر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔'
بنہ ہامہ گاندربل میں واقع فیکلٹی آف فاریسٹری میں سینکڑوں طلباء جن میں جموں وکشمیر اور ملک کی دیگر ریاستوں کے طلباء زیر تعلیم ہیں۔
احتجاج میں شامل طلباء نے بتایا کہ 'پچھلے ایک ماہ سے ہاسٹل میں رہائش پذیر طلباء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کیونکہ ہاسٹل میں پانی، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات مہیا نہیں ہوپارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج
انہوں نے بتایا کہ 'ہم نے یونیورسٹی سے لےکر فیکلٹی تک ہر چھوٹے بڑے اعلیٰ حکام تک اپنی بات رکھی کسی نے بھی اس جانب توجہ نہیں دی۔'
اس تعلق سے فیکلٹی آف فاریسٹری کے وارڈن نے بتایا کہ 'طلباء کی مانگیں جائز ہیں واقعی ہاسٹل میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ہم نے اس بارے میں محکمۂ جل شکتی اور بجلی سے رابطہ کیا تھا لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔'