سرینگر: مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں طلبا کے داخلے کی تعداد ڈھائی لاکھ کے قریب ہے جبکہ جموں و کشمیر میں 70 فاونڈیشن اسکولوں کا بھی قیام کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ تین برسوں سے جموں و کشمیر میں تبدیلی لانے کی شروعات کی ہے اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانا مرکزی حکومت کی ترجیحات میں ہیں۔ انہوں نے نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے اطلاق کے متعلق کہا کہ اس پالیسی سے جموں و کشمیر کے طلباء بھی ملک کے طلباء کے ساتھ جڑ جائیں گے تاکہ وہ ان کے ساتھ ملکی سطح پر مقابلہ کر پائیں۔ Dr Subhash Sarkar On JK Govt School