اردو

urdu

ETV Bharat / city

Cleanness Drive in Dal Lak: اسکولی طلبہ "اتھواس" صفائی مہم کا حصہ - CLEANNESS DRIVE BY STUDENTS IN DAL LAKE

ڈل جھیل میں اتھواس کے نام سے شروع ہونے والی صفائی مہم جاری ہے۔ اس کڑی کے تحت اسکولی طلبہ نے فورشور روڈ پر جھیل ڈل کے کناروں کی صفائی عمل میں لائی۔ طلبہ نے ڈل کے کناروں پر پھینکے گئے پالیتھین، سنگل یوز پلاسٹک اور دیگر کوڑا کرکٹ جمع کیا ہے۔Cleanness Drive in Dal Lak

students-doing-cleaness-drive-in-dal-lake-bunds-in-srinagar
اسکولی طلبہ بننے "اتھواس" صفائی مہم کا حصہ

By

Published : Jul 20, 2022, 10:56 PM IST

سرینگر: رواں برس کے 9 اپریل میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے جھیل ڈل میں "اتھواس "نام سے صفائی مہم شروع کرنے کے بعد سے جہاں مختلف محکمے اس مہم کا حصہ بن رہے ہیں۔وہیں یونیورسٹیوں، مختلف کالجوں اور اسکولوں طلبہ نے جھیل ڈل کی صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔Cleanness Drive in Dal Lak

اسکولی طلبہ بننے "اتھواس" صفائی مہم کا حصہ

اسی کڑی کے تحت بدھ کے روز 35 اسکولی طلبہ نے "اتھواس " صفائی مہم میں شرکت کی۔مذکورہ طلبہ نے فورشور روڈ پر جھیل ڈل کے کناروں کی صفائی عمل میں لائی۔ اسکولی طلبہ نے کناروں پر پھینکے گئے پالیتھین، سنگل یوز پلاسٹک اور دیگر کوڑا کرکٹ جمع کیا۔ طلبہ کے ہمراہ لیکس اینڈ کنزرویشن منیجمنٹ اتھارٹی کے اہلکار بھی موجود تھے۔

شریک طالبہ نے ایل سی ایم اے کی جانب سے شروع کی گئی اس صفائی مہم کا حصہ بننے پر خوشی اظہار کیا اور کہا کہ "اتھواس" مہم کا مقصد ہر ایک شہری کو اس صفائی مہم کا حصہ بننا ہے اور یہ مہم اسی صورت میں کامیاب بن سکتی ہے جب ہر ایک شہری اپنی شرکت داری کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں:



انہوں نے کہا کہ ڈل نہ صرف سیاحت کے اعتبار سے کشمیر کی شان ہے بلکہ ماحولیات کے حوالے سے یہ اپنی ایک خاص اہمیت رکھتا ہے ایسے میں یہ ہم سب ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ڈل جھیل شان رفعت کو بحال کرنے میں اپنا بھر تعاون پیش کریں، تاکہ سیر پر آنے والے سیاح یہاں سے ایک مثبت پیغام لے کر جائے۔ طالبہ نے عام لوگوں کے علاوہ دیگر طلبہ پر بھی زور دیا کہ اس نیک کام کا حصہ بنے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details