انہوں نے کہا کہ وادی کے ہر ضلع ہیڈ کوارٹر پر یوم آزادی کی تقاریب کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔
آئی جی پی نے ان باتوں کا اظہار یہاں جمعہ کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ ’پندرہ اگست کو لے کر ہر جگہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اس سلسلے میں چیکنگ کی جا رہی ہے اور ڈرون سرویلنس کا بھی انتظام کیا گیا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں پر یوم آزادی کی تقاریب کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔
وجے کمار نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان امن خراب کرنے کی ایسی کوششیں کرتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا سیکورٹی فورسز تمام چلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔