اردو

urdu

ETV Bharat / city

Nirmala Sitaraman on Security Situation in J&K: 'دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پتھر بازی کے واقعات میں کمی' - nirmala sitaraman j&k budget 2022-23

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج لوک سبھا میں جموں و کشمیر کے لیے سال 2022-23 کا بجٹ بیش کیا۔ اس دوران وزیر نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد پتھر بازی کے واقعات میں گراوٹ ہوئی ہے۔Nirmala Sitaraman on Security Situation In J&K

Nirmala Sitaraman on Security Situation In J&K
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پتھر بازی کے واقعات میں کمی

By

Published : Mar 14, 2022, 10:48 PM IST

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج لوک سبھا میں جموں و کشمیر کے لیے سال 2022-23 کا بجٹ بیش کیا۔ اس دوران وزیر نے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔Nirmala Sitaraman on Security Situation In J&K

دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد پتھر بازی کے واقعات میں کمی

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں موسم گرما میں پتھر بازی کے واقعات ہوتے تھے۔نرملا سیتارمن نے کہا 2010 میں پتھر بازی کے 2794 واقعات پیش آئے تھے 2012 میں 2888، 2013 میں 1596 پتھر بازی کے واقعات رونما ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2021 میں محض 173 پتھر بازی کے واقعات رونما ہوئے اور اس دوران کوئی بھی عام شہری ہلاک نہیں ہوا،بلکہ 48 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کہ ان پتھر بازی کے واقعات میں 30سکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ہیں اس کے برعکس 2010 میں پتھر بازی میں 5188 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details