بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام قصبہ میں فوج کی جانب سے مبینہ طور پر ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کی بے حرمتی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا Protest In Budgam Magam گیا۔
تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ماگام قصبہ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جب فوج کے ایک اہلکار نے ملہ بوچھن نامی گاؤں میں ایک گھر میں مبینہ طور پر ایران کے مقتول جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کو نذرِ آتش کردیا۔ Setting Picture of Qasim Solemani Ablaze۔
رپورٹس کے مطابق کشمیر میں جاری فوج کی مردم شماری کی غرض سے فوج کی 2 راشٹریہ رائفلز کے اہلکار بڈگام ضلع کے ملبوچن گاؤں میں غلام رسول بنکا کے رہائشی مکان میں داخل ہوئے اور اسی دوران انہوں نے سلیمانی کی تصویر ان کے گھر سے اٹھائی اور بعد میں اُسے جلا دیا۔