دہلی:مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر کو مناسب وقت پر ریاستی درجہ دیا جائے گا۔مرکزی وزیر نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ حد بندی کمیشن نے 14 مارچ اور 5 مئی کو جموں و کشمیر کے پارلیمانی اور قانون ساز اسمبلی حلقوں کی حد بندی مکمل کی ہے۔ انہوں نے کہا اب جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات الیکشن کمشن آف انڈیا کے فیصلہ پر کیا جائے گا۔۔MOS Home Nityanand Rai on JK Statehood
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے مطابق حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف کوئی خاص احتجاج نہیں ہوا، تاہم مختلف سیاسی جماعتوں نے رپورٹ پر مختلف خیالات کا اظہار کیا ہے۔جموں و کشمیر تنظیم نو قانون کے سیکشن 60(2)(b) اور حد بندی کمیشن ایکٹ 2002 قانون کے سیکشن 9(1)(a) کے تحت حد بندی کی گئی ہے۔وزیر نے کہا کہ حد بندی کمیشن نے مشق کے دوران جغرافیائی علاقوں کی نمائندگی پر بھی غور کیا ہے جن میں ناگوار حالات کی وجہ سے ناکافی مواصلات اور عوامی سہولیات کی کمی تھی۔
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ نئی حد بندی سے جموں و کشمیر میں اسمبلی نشستوں کی تعداد بڑھ کر جموں اور کشمیر کے لیے بلترتیب 43 اور 47 کی گئی جو پہلے میں 37 اور 46 تھیں۔