اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر : یتیم بچوں کی دعوتِ افطار - Srinagar

رمضان المبارک کے پیش نظر سرینگر کے مضافات میں واقع نگین کلب سرینگر میں یتیم بچوں کے لیے ایک عظیم و شان رمضان مجلس کا اہتمام کیا گیا۔

یتیم بچوں کی دعوتِ افطار

By

Published : May 30, 2019, 11:19 PM IST

اس مجلس میں وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ ساڑھے 4 سو کے قریب یتیم بچوں نے شرکت کی

مجلس میں ایک عظیم و شان اور پر رونق نعت مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔وہیں مختلف یتیم خانوں سے تعلق رکھنے والے ان بچوں کے لیے ایک شاندار افطاری کابھی اہتمام کیاگیا ۔

کشمیر : یتیم بچوں کی دعوتِ افطار

نعت مقابلے میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو سرٹیفیکیٹ اور نقعد انعامات سے بھی نوازا گیا۔

وہیں تقریب کے دوران بچوں کو عید کے لئے کپڑے اور دیگر ضرورت کا سامان بھی فراہم کیا گیا۔

مجلس کا اہتمام تجارتی، اوردیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے مشترکہ طور پر کیاتھا۔

اس موقعے پر منتظمین کا کہنا تھا کہ ہم غیر رمضان میں بھی وادی کے یتیموں اور بے سہارہ بچوں کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے ۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ آنے والی عید الفطر کے موقعے پر ہم ان یتیموں اور بے سہاروں کے والدین کا فرض نبھانا چاہتے ہیں وہیں ہم وادی کے مختلف یتیم خانوں میں جاکر عید مل کر منانے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details