جانوروں کی ہڈیوں سے مختلف چیزیں بنانے کے فن کو بون کرافٹنگ Bone Crafting کہا جاتا ہے۔ اس طرح کی آرٹ پریکٹس کشمیر میں منفرد ہے۔ اس فن کی روایتی توجہ ڈیزائن کے باریک عناصر جیسے کڑھائی، کانی بُنائی، قالین کی بُنائی پر ہے۔ وہیں عزیزالرحمٰن کے لیے ہڈیوں اور لکڑی پر کام کرنا اور اس سے منفرد اشیاء بنانا ایک جنون ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا ہے کہ وہ جانوروں کی ہڈیوں Bones Of Animals سے مختلف چیزیں بناتے ہیں جن میں زیورات، چابی کی چین، چاقو، آرائشی اشیاء وغیرہ شامل ہیں۔
عزیز الرحمٰن ہڈیوں کی دستکاری کے فن کے ساتھ ساتھ لکڑی کے ٹکڑوں سے زیورات کی اشیاء بھی بناتے ہیں، جس میں لکڑی کی آرائشی اشیاء اور خطاطی کا فن بھی شامل Wooden Decorations & Calligraphy ہے۔
سرینگر کے گلاب باغ علاقے کے رہنے والے عزیز الرحمٰن اس وقت شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی سرینگر SKUAST Kashmir کے شعبہ ماہی پروری میں بیچلرس کی ڈگری حاصل کر رہے ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ "انہیں بچپن سے ہی آرٹ اور چیزیں تخلیق کرنے میں دلچسپی رہی ہے، اور وہ پچھلے دو سالوں سے جانوروں کی ہڈیوں سے چیزیں بنا رہے ہیں۔"
عزیز الرحمٰن کہتے ہے کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ جب بھی ان کو وقت ملتا ہے تو وہ یہ وقت چیزیں بنانے، اوزاروں سے کھیلنے میں گزارتے ہیں۔
اپنے بچپن کا ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے عزیز الرحمٰن بتاتے ہیں کہ بچپن میں انہوں نے ایک بڑی ہڈی میں سے ایک چاقو تراشا، جس کو کافی لوگون نے پسند کیا۔