اردو

urdu

ETV Bharat / city

Srinagar Police Recovers 6 kgs of IED: سرینگر میں پولیس نے آئی ای ڈی مادہ برآمد کیا - Srinagar Police Recovers IED Material on NHW

سرینگر میں پولیس نے آئی ای ڈی مواد برآمد کیا ہے۔ پولیس نے تکنیکی اطلاعات پر ایک شخص کو گرفتار کیا جس سے جانچ کے دوران انکشاف کیا کہ یہ دھماکہ خیز مواد آئی ای ڈیز بنانے کے لیے تھا۔ IED Substance Recovered Srinagar

etv bharat urdu khabar
etv bharat urdu khabar

By

Published : Jul 19, 2022, 8:57 AM IST

سرینگر:سرینگر پولیس نے تکنیکی اطلاعات پر ایک شخص کو گرفتار کیا جس کا نام زاہد احمد میر ولد عبدالعزیز میر ساکن اریپناتھ بیرواہ بڈگام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ "جانچ کے دوران اس نے آئی ای ڈی مواد کو چھپانے کا انکشاف کیا، اس نے پولیس ٹیم کی قیادت کی اور پی 3 قسم کا دھماکہ خیز مواد (تقریباً 6 کلو گرام وزن)، ایک الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور تقریباً 500 گرام بال بیرنگ اور کیل برآمد کیے۔" IED Substance Recovered in Srinagar

یہ بھی پڑھیں:


اس سلسلہ میں پولیس کا مزید کہنا ہے کہ"یہ بال بیرنگ اور کیل دھماکے کے دوران پروجیکٹائل/ شریپینل کے طور پر استعمال کیے جانے تھے۔ نیشنل ہائی وے پر واقع شام لال پیٹرول پمپ کے قریب دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ برآمد ہونے والا دھماکہ خیز مواد آئی ای ڈیز بنانے کے لیے تھا، تاکہ نیشنل ہائی وے پر تعینات سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جا سکے۔"
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی ار نمبر 99/2022 کے تحت بتملو پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے کی 13, 23, 38, 39 اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ کی 3/5 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details