اردو

urdu

ETV Bharat / city

PHE Temporary Employees Protested: سرینگر میں پی ایچ ای عارضی ملازمین نے احتجاج کیا - URDU NEWS

فورم کے چیئرمین سجاد احمد پرے نے میڈیا سے بتایا کہ ہم کئی برسوں سے عارضی ملازمین Temporary Employees کی نوکریوں کی مستقلی کے مسئلے کو لے کر احتجاج کررہے ہیں۔ ہم نے ابھی تک کئی میمورنڈم بھی پیش کئے لیکن مسئلے کو حل نہیں کیا گیا، موصوف چیئرمین نے کہا کہ سرکار نے اصولی طورپر یہ مسئلہ تسلیم بھی کیا ہے اور ہمارے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے لیکن یہ مسئلہ حل کرنے کی صرف یقین دہانی کی کارروائی کی جارہی ہے۔

سرینگر:پی ایچ ای عارضی ملازمین نے احتجاج کیا
سرینگر:پی ایچ ای عارضی ملازمین نے احتجاج کیا

By

Published : Apr 5, 2022, 5:49 PM IST

جموں و کشمیر کیجول ایمپلائیز فورم کی جانب سے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں عارضی ملازمین کی نوکریوں کی مستقلی کے مطالبے کو لے کر احتجاج کیا گیا۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ ’ڈیلی ویجرس کے ساتھ انصاف کرو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر ایک فورم کے چیئرمین سجاد احمد پرے نے میڈیا سے بتایا کہ ہم کئی برسوں سے عارضی ملازمین کی نوکریوں کی مستقلی کے مسئلے کو لے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم نے آج تک کئی میمورنڈم بھی پیش کئے لیکن مسئلے کو حل نہیں کیا گیا، موصوف چیئرمین نے کہا کہ سرکار نے اصولی طور پر یہ مسئلہ تسلیم بھی کیا ہے اور ہمارے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے اور ہمیں یہ مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی بھی کی گئی ہے۔

سرینگر:پی ایچ ای عارضی ملازمین نے احتجاج کیا


انہوں نے کہا کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور ہم نے اس کو ترجیحی بنیادوں پر لیا ہے۔ احتجاجی نے کہا کہ اگر آج بھی یہ مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام ذمہ دار سرکار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا صاحب سے ملنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم وہاں بھی یہ مسئلہ اٹھائیں گے۔

  • مزید پڑھیں:Protest in Bandipora: کنزلون کے مقامی بے روزگاروں کا احتجاج

    ان کا کہنا تھا کہ عارضی ملازموں کے لئے فی الوقت منیمم ویجز ایکٹ لاگو کیا جانا چاہیے۔ اس موقع پر کیجول ملازمین نے پریس کالونی سے نکلنے کی کوشش کی تو وہاں پہلے سے ہی تعینات پولیس اہلکاروں نے انہوں آگے جانے کی اجازت نہیں دی اور کئی ملازمین بشمول چیئرمین سجاد پرے کو گرفتار کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details