اردو

urdu

ETV Bharat / city

IGP on Srinagar Militant Attack: سرینگر میں پولیس پر حملہ منصوبہ بند تھا: آئی جی پی کشمیر - Wreath Laying Ceremony

گزشتہ روز جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پولیس فورس پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا جس میں تین اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوئے ہیں۔ اس تعلق سے آئی جی پی کشمیر وجے کمار IGP Kashmir Vijay Kumar نے کہا کہ یہ حملہ منصوبہ بند تھا.IGP on Srinagar Militant Attack۔

پولیس پر حملہ
پولیس پر حملہ

By

Published : Dec 14, 2021, 1:33 PM IST

کشمیر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے دعویٰ کیا IGP on Srinagar Militant Attack کہ جیش محمد کے تین عسکریت پسندوں، بشمول دو غیر ملکی اور ایک مقامی نے زیون میں پولیس پر حملہ کیا جس میں تین اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔

آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ زخمی عسکریت پسندوں میں سے ایک کے خون سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آوروں کا یہ گروپ پہلے پامپور اور پھر پلوامہ کے ترال علاقے کی جانب بھاگا ہے۔

کشمیر رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار

اس حملے میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی آخری رسومات Wreath Laying Ceremony کی تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ 'اے آر پی 9 بٹالین کے 25 پولیس اہلکاروں کو سری نگر سے پولیس آرمڈ کمپلیکس زیون لے جانے والی بس پر شام تقریباً 6 بجے جیش محمد کے تین عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جن میں دو غیر ملکی اور ایک مقامی تھا۔

آئی جی پی نے کہا کہ 'پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور عسکریت پسندوں کو ہتھیار چھیننے نہیں دیا۔ اس حملے میں ایک اے ایس آئی سمیت دو پولیس اہلکاروں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا تھا جبکہ اور آج صبح مزید پولیس اہلکار کی موت ہوئی جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا یہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا تب آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ 'واقعی یہ ایک منصوبہ بند حملہ تھا کیونکہ عسکریت پسندوں نے اس بس پر اندھا دھند فائرنگ کی جو روزانہ اسی روٹ پر چلتی ہے۔

اس طرح کے حملوں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آئی جی پی نے کہا کہ 'پولیس الرٹ ہے اور پولیس اہلکاروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنے کی ضرورت میں انہیں بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "حملہ آوروں نے تب کارروائی کی جب سکیورٹی فورسز کی روڈ اوپننگ پارٹیز کو واپس لے لیا گیا تھا۔ جیش محمد نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے اور ہم جلد ہی اس حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details