اردو

urdu

ETV Bharat / city

Friday prayers 'barred' at Srinagar Jamia Mosque: چوبیسویں جمعہ کو بھی جامع مسجد سرینگرمیں نماز جمعہ پر پابندی - Anjuman-e-Awqaf Jamia Masjid srinagar

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں مسلسل آج 24 ویں ہفتے بھی جمعہ نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں Srinagar Jamia Mosque Closed for Friday Prayers دی گئی ۔انجمن اوقاف جامع مسجد نے تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے پر سے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

srinagar-jamia-masjid-closed-for-friday-prayers-for-24th-week
چوبیسویں جمعہ بھی جامع مسجد سرینگرمیں جمعہ کی نماز ادا نہ ہو سکی

By

Published : Jan 14, 2022, 7:58 PM IST

مرکزی جامع مسجد سرینگر میں مسلسل آج 24 ویں ہفتے بھی جمعہ نماز کی ادائیگی کی اجازت نہیں Srinagar Jamia Mosque Closed for Friday Prayers دی گئی ۔ امسال کورونا وائرس کی دوسری لہر کمزور پڑنے کے ساتھ ہی اگرچہ 6 اگست کو تقریبا 4 ماہ کے طویل عرصے کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی لیکن اس کے بعد یہ تاریخی جامع پھر سے جمعتہ المبارک کے لئے مسلسل بند Friday Prayers not Held in Jamia Masjid ہے۔

انجمن اوقاف جامع مسجد Anjuman-e-Awqaf Jamia Masjid srinagar چوبیسویں جمعہ بھی تاریخی جامع مسجد میں نماز کی ادائیگی اجازت نہ دینے پر سے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انجمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلسل 24ویں جمعتہ المبارک کو کشمیر کی سب سے بڑی عبادت گاہ اور مرکز جامع مسجد سرینگر میں کشمیر عوام کو نماز جمعہ جیسے اہم فریضے کی ادائیگی کی اجازت نہ دیکر کشمیر کے مذہبی جذبا ت کو شدید ٹھیس پہنچایا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کس قدر افسوس، دکھ اور حیرت کی بات ہے کہ ایک طرف جموں وکشمیر کی تمام مساجد،خانقاہوں، امام باڑوں اور مذہبی مقامات میں نمازوں اور عبادات کی اجازت ہےجبکہ دوسری طرف تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جو ایک المیہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Srinagar Jamia Mosque Closed for Friday Prayers: بیسویں ہفتے بھی جامع مسجد کے محراب خاموش


انجمن نے اپنے سربراہ مولوی محمد عمر فاروق Muhammad Omar Farooq جو کشمیر کے سب سے بڑے مذہبی اور عوامی رہنما بھی ہیں کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر 5 اگست 2019سے ہی لگاتار نظربند رکھنے کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائی نہ صرف حقوق البشر کی شدید خلاف ورزی ہے بلکہ لاقانونیت کی انتہا ہے ۔


انجمن نےبلا امتیاز تمام مذہب پسند اقوام و ممالک سے دردمندانہ اپیل کی کہ وہ کشمیر کی جامع مسجد کو نماز جمعہ کیلئے کھولنےاور میرواعظ کشمیرکی رہائی یقینی بنانے کیلئےاپنااثرو رسو خ استعمال کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details