سرینگر:مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کا ہوائی اڈہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قیام کر رہا ہے۔ پروازوں اور مسافروں کی تعداد ہو یہ ہوائی اڈے پر سہولیات سب میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ ہوائی اڈے کے ایک سینیئر آفیسر کے مطابق سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے 13 اپریل کا دن مصروف ترین دن رہا۔ اس روز ہوائی اڈے پر ایک دن میں ریکارڈ تعداد میں 100 پروازیں چلائی گئیں، جن میں 16110 مسافروں نے سفر کیا۔انہوں نے کہا کہ اس روز 50 پروازیں 8178 مسافروں لے کر سرینگر ہوائی اڈے پر پہنچی، جب کہ سرینگر سے 50 پروازیں 7933 مسافروں کو لے کر بیرون مقامات کے لیے اڑانیں بھریں۔
موصوف افسر نے کہا کہ "یہ سلسلہ عالمی وبا کورونا وبا کے معاملات میں کمی کے بعد سے ہی شروع ہوگیا ہے۔ اب ہوائی اڈے پر کووڈ ٹیسٹ بھی نہیں کیا جاتا ہے اور مسافروں کی آسائش کے لیے سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ وہیں ہوائی اڈے پر اب ہیلی کاپٹر کے لیے پارکنگ کی فیس میں 50 فیصد کی کمی کی گئی ہے۔ Night Parking In Sgr Airport
ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھDirector Srinagar International Airport Kuldeep singh کا کہنا ہے کہ "ہم نے ہوائی اڈے پر ہیلی کاپٹروں کی نائٹ پارکنگ کے لیے درخواست کی فیس میں 50 فیصد کمی کر دی ہے۔ اب آپ کو رات کی پارکنگ کی اجازت کے لیے اپنی درخواست کے ساتھ صرف 50 ہزار روپے کے علاوہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک دو دن میں سرینگر ہوائی اڈے پر طیاروں کے لیے رات کی پارکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہو گی جس کا مطلب ہے کہ ہوائی ٹریفک میں اضافہ ہوتا رہے گا۔"
کلدیپ سنگھ کا کہنا ہے کہ "یہاں سرینگر کے ہوائی اڈے پر کم ویزیبلٹی کی وجہ سے پروازوں کے بار بار منسوخ ہونے کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے کیٹیگری II انسٹرومنٹ لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس) کو انسٹال کرنے کا عمل جلد شروع ہو جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ "یہ نظام ویزیبلٹی کی حد کو موجودہ 1,000 میٹر سے کم کر کے 500 میٹر تک لے آئے گا اور یہ اکتوبر میں شروع ہونے کے لیے تیار ہو جائے گا۔