اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر:حادثاتی طور پر گولی چلنے سے سی آر پی ایف اہلکار ہلاک - crpf dead

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار اپنی ہی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Jul 5, 2021, 10:04 PM IST

مہلوک اہلکار کی شناخت سچن یادو کے طور پر ہوئی ہے اور وہ سرینگر کے ہفت چنار علاقے میں قائم سی آر پی ایف کمپ کے 4 بٹالین میں تعینات تھے۔
سی آر پی ایف ترجمان ابھی رام نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سچن یادو اپنی ہی سروس رائفل سے حادثاتی طور نکلنے والی گولی سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس معاملے کی مزید جانچ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details