سرینگر:سرینگر کی ایک عدالت نے نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کو جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا۔ پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرینگر نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے جے کے سی اے منی لانڈرنگ کیس میں فاروق عبداللہ اور دیگر کے خلاف دائر کی گئی شکایت پر 27 اگست کو سمن جاری کیا۔ Court Summons Farooq Abdullah on JKCA scam case
قابل ذکر ہے کہ عبداللہ کو ای ڈی نے 31 مئی کو سرینگر آفس راج باغ میں تین گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔ واضح رہے کہ یہ اسکینڈل 2002 سے 2011 تک بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کو ریاست میں کرکٹ کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے فراہم کیے گئے 113 کروڑ 67 لاکھ روپے سے متعلق ہے۔