اردو

urdu

ETV Bharat / city

CIC Operators Demand for Permanent Job سی آئی سی آپریٹرز نے ملازمتوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا - کمیونٹی انفارمیشن سنٹر آپریٹرز

سی آ‏ئی سی آپریٹر نعیم صدیقی نے بتایا کہ گذشتہ 17 سال سے وہ دیہی محکمے کا ہر کام بہتری سے انجام دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود سرکار ان کو مستقل کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ایل جی ان کے معاملے میں ذاتی مداخلت کرکے ان کی مستقلی کو عملی جامہ پہنائیں۔ CIC Operators Demand for Permanent Job

سی آئی سی آپریٹرز نے ملازمتوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا
سی آئی سی آپریٹرز نے ملازمتوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا

By

Published : Sep 23, 2022, 5:53 PM IST

سرینگر:2004 میں جموں و کشمیر کے محکمہ دیہی ترقی میں کمیونٹی انفارمیشن سنٹر آپریٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی، جن کو محکمے کے تمام آن لائن موڈ کے کام سونپے گئے تھے۔سی آئی سی آپریٹرز انجینئرنگ، کمپوٹر، الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن جیسی اعلیٰ ڈگریاں حاصل کرکے وہ محکمے میں بھرتی ہوئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 17 برس میں ان کی تنخواہ میں اضافہ بھی نہیں کیا گیا۔

سی آئی سی آپریٹرز نے ملازمتوں کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا

گزشتہ 17 برسوں سے 172 سی آئی سی آپریٹرز معمولی تنخواہ پر کام کررہے ہیں اور مستقل ہونے کا بےصبری سے انتطار کررہے ہیں، لیکن جموں و کشمیر کی انتظامیہ ان کے مستقلی کے حکمنامہ اجرا کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔یہ سی آئی سی آپریٹرز تمام آن لائن کام اور اسکیمز کو چلارہے ہیں جن میں ای-گرام سوراج، سوچھ بھارت مشن، پردھان منتری آواس یوجنا جیسے دیگر پورٹل شامل ہیں۔ CIC Operators Demand for Permanent Job

سی آ‏ئی سی آپریٹر نعیم صدیقی نے بتایا کہ گزشتہ 17 سال سے وہ دیہی محکمے کا ہر کام بہتری سے انجام دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود سرکار ان کو مستقل کرنے کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا مطالبہ ہے کہ ایل جی ان کے معاملے میں ذاتی مداخلت کرکے ان کی مستقلی کو عملی جامہ پہنائے۔

یہ بھی پڑھیں: Iphone 14 pro New Update ایپل نے آئی فون 14 کے لیے نیا اپ ڈیٹ جاری کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details