اردو

urdu

ETV Bharat / city

Flights Will be Suspended: سرینگر ہوائی اڈے کے رن وے پر ضروری مرمت کے پیش نظر ضروری ہدایات - سرینگر ایئرپورٹ کی اہم خبر

رواں ماہ فروری، مارچ کے دوران آنے والے جمعہ، سنیچر اور اتوار کی شام 5 بجے کے بعد سے سرینگر ہوائی اڈے سے پروازوں کی آمد ورفت معطل Srinagar Airport Suspends Flight Operations رہے گی۔

Flights Will be Suspended
سرینگر ہوائی اڈے کے رن وے پر ضروری مرمت کے پیش نظر ضروری ہدایات

By

Published : Feb 4, 2022, 9:11 PM IST

جمعہ کے روز ائیر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک ٹویٹ Tweet from Srinagar Airport Authority میں بتایا گیا کہ سرینگر ہوائی اڈے کے رن وے پر ضروری مرمت کے پیش نظر جمعہ، سنیچر اور اتوار شام 5 سے 6 بجے کے دوران تمام آپریشن معطل رہیں گی۔

ٹویٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ فروری اور مارچ کے دوران پورے رن وے پر پولیمر موڈیفائیڈ ایملشن Polymer Modified Emulsion کا کام انجام دیا جارہا ہے۔ جس سے مرحلہ وار بنیاد پر انجام دینے کے لیے جمعہ سے اتوار شام 5 سے 6 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

ہفتے کے تین روز اور شام 5 سے 6 بجے تک کا وقت مقرر کرنے کا مقصد دن کے اوقات میں بنا خلل پروازوں کی آمد ورفت کو یقینی بنانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details