سرینگر:جموں و کشمیر کی گرامائی دارالحکموتسرینگر میں تیزاب کی غیر قانونی فروخت اور آسانی بکری کو روکنے کے لیے ضلع انتظامیہ سرینگر نے منگل کے روز شہر بھر میں بڑے پیمانے پر مہم Campaign Against Illegal Acid Sale in Srinagar چلائی۔ اس مہم میں تیزاب کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ایک درجن سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
یہ مہم ڈپٹی کمشنر سرینگر، محمد اعجاز اسد DC Srinagar Mohammad Aijaz Asad کی ہدایت پر شہر کے تمام تحصیلوں بشمول عیدگاہ، شالٹینگ، پانتہ چھوک، جنوبی سرینگر، چھانہ پورہ اور ضلع شمالی تحصیلوں میں سپریم کورٹ آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق شروع کی گئی۔