ماحولیات کے عالمی دن کے سلسلے میں ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول پانپور میں تقریب منعقد کی گئی۔ پروگرام میں پرنسپل گرل ہائر سیکنڈری اسکول (پانپور) نذیر احمد خان، زونل ایجوکیشن آفسر (پانپور) عبدالرشید، پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری لدھو محمد اشرف، زونل صدر جے کے ٹی ایف (پانپور)بلال احمد وانی، زون پانپور کے تدریسی عملے اور طلبا کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔World Environment Day
پروگرام کے دوران ماہرین نے ماحولیات کے عالمی دن کے مقصد پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کی بہتری کے لیے تمام لوگوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ہماری زندگی زیادہ دیر تک قائم رہ سکے۔ انہوں نے کہا ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرنا ہے، بہت ضروری ہے تاکہ ماحول کو صاف و شفاف اور خوشگوار بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے اور ہمیں ان چلینجز سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ایسے اقدامات اُٹھانے چاہیے جن سے ہم اپنے ماحول کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔'
کولگام:کولگام میں ماحولیات کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔ اس پروگرام میں شجرکاری بھی کی گئی۔ اس پروگرام میں ڈی ڈی سی چیئر پرسن محمد افضل ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محدین بٹ، سوشل فارسٹی کے علاوہ طلباہ وطلبات اور مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔
پلوامہ:عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پوری جموں وکشمیر کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ بھی مختلف اسکولوں کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر تقریبات منعقد کی گی۔
اس سلسلے میں ضلع پلوامہ کے بونرہ علاقے میں قائم انڈین انسٹیٹیوٹ آف انٹیگریٹڈ میڈیسن میں بھی عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے پروگرام کا احتتمام کیا گیا، جس میں زرعی یونیورسٹی کے بچوں کے علاوہ فارم کے سائنس دانوں نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران بچوں کو ماحولیاتی تبدیلی اور اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں جانکاری دی، ساتھ اس ماحولیات کو بچانے کے حوالے سے بھی جانکاری دی گئی۔ اس موقع پر فارم کے انچارج ڈاکٹر شاہد رسول نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے خود میں شعور پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ ماحولیات کے بچائو کے لئے قوانین ہونے کے باوجود بھی ان پر عملدر آمد کرانے کی کوئی سنجیدہ غور وفکر نہیں ہو رہی ہے۔ اگر مستقبل میں ماحولیات کو پہلی ترجیح نہ دی گئی تو اس کے سنگین نتائج کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ اس وقت انسان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے تاریخ کے سب سے پرخطر موڑ پر کھڑا ہے۔
اس موقع پر پروفیسر ریحانہ حبیب کانتھ، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر SKUAST وڈورا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر ماحولیات کے پس منظر میں ایک نازک علاقہ مانا جاتا ہے۔ کوہ ہمالیہ کی گود میں واقع یہ علاقہ گلیشروں، آبی ذخائراور جنگلات سے مالا مال ہے۔ اس لحاظ سے خاص کر وادی کشمیر اور جموں کے قریب 90فیصد علاقوں میں فضائی آلودگی کی کوئی الرامنگ صورتحال نہیں ہے لیکن گذشتہ کئی دہائیوں سے جنگلات کا بے رحمی سے کٹائو کیا، آبی ذخائرکا دھیرے دھیرے ختم ہونا ، ڈل اور ولر جھیلوںکے علاوہ دیگر قدرتی چشموں اور جھیلوں میں اندھا دھند طریقے سے کوڑا کرکٹ ڈالنا اور ندی نالوں کو ختم کرنے کی دانستہ طور پر کوششوں اور ناجائز تعمیرات کھڑا کرنے کی جو دوڑ شروع ہوگئی ہے۔
اس سے جموں کشمیر میں بھی شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ اس موقع ہر بچوں میں پینٹنگ مقابلہ اور مضمون نویسی کا مقابلہ جس میں نمایاں کردار دیکھنے والے بچوں کو انعامات سے نواز گیا۔ پروگرام کے دوران بونرہ فارم کے انچارج ڈاکٹر شاہد رسول، ڈاکٹر اقراء کے علاوہ ڈاکٹر خورشید احمد ڈار، سینئر سائنسدان SKUASt ایگرانومی اور ڈاکٹر عارف حسین، اسسٹنٹ پروفیسر SKUAST فیکلٹی آف ایگریکلچر اور بونرہ فارم کے دیگر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔
اننت ناگ:عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے محکمہ سیاحت کی جانب سے سیاحتی مقام ویری ناگ میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ایس ڈی ایم ڈورو غلام رسول وانی نے کی جبکہ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈورو محمد اقبال آہنگر بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں اسکولی طلباء، اساتذہ، محکمہ سیاحت کے ملازمین، گریٹر ویری ناگ این جی او کے ارکان نے شرکت کی۔ عالمی یوم ماحولیات کی اہمیت کے حوالے سے مقررین نے عالمی یومِ ماحولیات کی اہمیت اور اس کو منانے کی ضرورت پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ ماحولیات لوگوں کا دن ہے جو ہمارے ماحول کے لئے تشویش کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ دن ماحولیاتی پائیداری اور ترقیاتی اہداف کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹورزم ملک وسیم نے کہا کہ جدید دور میں ماحولیات کی آلودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت ویری ناگ میں ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے آنے والے وقت میں ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ نائب ناظم نے کہا کہ تقریباً 10 لاکھ سیاح وارد کشمیر ہوئے ہیں۔
رامبن: عالمی یوم ماحولیات جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھی آج انتظامیہ اور غیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا رامبن کے بھتی علاقے میں آج مختلف قسم کے پودے لگائے گئے۔ اس شجر کاری مہم میں محکمہ ہاٹیکلچر کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظیموں بھی حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر رامبن مسرت، الاسلام نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'یہاں شجر کاری مہم چلانے کا مقصد یہ تھا کہ جو یہاں خالی زمین تھی وہاں درخت لگائے جائیں تاکہ مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچے انہوں نے کہا یہ مہم پنچایت سطح محکمہ دیہی ترقی کے علاوہ محکمہ تعلیم میں بھی چلای جائے گی۔ واضح رہے کہ عالمی یوم ماحولیات کو منانے کا اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ذریعے سنہ 1972 میں کیا گیا تھا۔
اونتی پورہ: ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول نور پورہ اونتی پورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں زون اونتی پورہ کے کئی اسکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے ماحولیات کی اہمیت اور موجودہ دور میں ماحول کو صاف رکھنے پر زور دیا۔ اس موقع پر شرکا نے اس دن کی اہمیت اور افادیت پر بات کی۔ اس طرح کے پروگرام کا عہد کیا ہے۔ پروگرام کے دوران ایک شجرکاری مہم بھی منعقد کی گئی، جس میں اسکول کے ارد گرد پودھے لگائے گئے، جبکہ طلباء نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ ماحول کی بہتری کے لیے پولیتھین کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔
نورپورہ ہائر سیکنڈری کے پرنسپل اچپال سنگھ نے اس دن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن اسکولی طلباء پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے گھر اور آس پاس کو صاف رکھیں، یہی اس دن منانے کا مقصد ہے۔