سرینگر Srinagar کی پریس کالونی میں آج ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ غلام نبی نائیکوں Sopore جو 22 ستمبر 2021سے لاپتہ ہیں، ان کے اہل خانہ نے سرینگر کی پریس کالونی میں ایک احتجاج Protest کیا جس میں حکام سے مذکورہ شخص کو ڈھونڈنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس دوران گمشدہ شخص کی بیوی نے میڈیا سےکہا کہ میرے شوہر میوہ صنعت سے وابستہ تھے اور کسی کام کی غرض سے 22 ستمبر کو سوپور منڈی Sopore Market میں کسی سے ملنے گئے تھے، جس کے بعد میں وہ اب تک گھر واپس نہیں لوٹے ہیں۔