اردو

urdu

Snowfall in Kashmir: وادی کشمیر میں برفباری سے درجہ حرارت میں کمی

By

Published : Dec 5, 2021, 8:05 PM IST

وادی کشمیرمیں موسم بدلنے سے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارش Jammu and Kashmir receive season’s first snowfall کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق بارش اور برفباری ہوئی۔

برفباری
برفباری

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سرینگر میں آج برفباری Jammu And Kashmir Snowfall ہوئی تازہ برفباری کے سبب درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں تک ہلکی برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

برفباری

وہیں دوسری جانب جموں کے اضلاع پونچھ اور راجوری کو جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان سے جوڑنے والی تاریخی مغل روڈ پر وقفہ وقفہ سے جاری برفباری کے سبب سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی۔ اس کے علاوہ مغل روڈ پر پیر کی گلی اور دبجن علاقوں میں بھی سڑکوں پر برف جمع ہوگئی۔

ادھر ضلع شوپیان کے ہیرپورہ علاقے میں ہلکی برفباری شروع ہوئی ہے۔مغل روڈپر گاڑیوں کی آمد و رفت برفباری کے ختم ہونے کے بعد شروع کرنے کا امکان ہے ۔

وہیں شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں دسمبر کی پہلی برفباری ہوئی۔

مزید پڑھیں:پہلگام: معروف سیاحتی مقام پر رواں موسم کی پہلی برفباری

گلمرگ، سونمرگ، دراس کے ساتھ ساتھ سرحدی ضلع کپواڑہ کے سادھنہ ٹاپ میں بھی سڑکوں پر برف جمع ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
وہیں محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ 5 سے 7 دسمبر تک موسم خراب رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details