جموں و کشمیر میں جہاں ایک طرف گزشتہ کئی ماہ سے ہر گاوں ہریالی پروگرام کے تحت شجر کاری مہم عروج پر ہے،تو وہیں دوسری جانب گاندربل میں موجود سر سبز جنگلات میں کچھ لوگوں کی جانب سے مسلسل درخت کاٹے جا رہے ہیں۔ Timber Smugglers Loot Kashmir’s Forests۔ بتایا جارہا ہے کہ ضلع گاندر بل کے مانسبل رینج کے گوٹلی باغ کے کمپارٹمنٹ 39 میں لکڑیوں کے اسمگلروں کی جانب سے مسلسل درخت کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق اسمگلر بغیر کسی خوف کے اِن جنگلات سے درختوں کو کاٹ کر دوسرے علاقوں میں اونچی قیمتوں پر فروخت کرتے ہیں۔
Timber Smuggling on Rise in Ganderbal: اسمگلروں کی جانب سے درختوں کو کاٹنے کا سلسلہ جاری - لکڑی کے اسمگلر کشمیر کے جنگلات کو لوٹ رہے ہیں
ضلع گاندر بل کے مانسبل رینج کے گوٹلی باغ کے کمپارٹمنٹ 39 میں لکڑیوں کے اسمگلروں کی جانب سے درخت کاٹنے کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق اسمگلر بغیر کسی خوف کے اِن جنگلات سے درختوں کو کاٹ کر دوسرے علاقوں میں اونچی قیمتوں پر فروخت کرتے ہیں۔ Timber Smugglers Loot Kashmir’s Forests
ذرائع کے مطابق اگرچہ اِن جنگلات کی حفاظت پر محکمہ جنگلات اور فارسٹ پروٹکشن فورس کا عملہ تعینات ہے، تاہم وہ خاموش اور تماش بین بننے سے زیادہ اور کچھ نہیں کرتا ہے۔مقامی باشندوں نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ مانسبل رینج کے جنگلات کو لوٹنے سے بچانے کے لئے اقدام کریں۔ اس سلسلے میں جب ڈی ایف او سندھ ڈویژن اویس احمد سے فون پر بات کی گئی تو انہوں نے بتایا اس معاملہ میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کچھ اسمگلروں نے کمپارٹمنٹ نمبر چار میں بھی اسی طرح کی سرگرمیاں انجام دی ہیں، جس کا ہم نے جائزہ لیا ہے، ہماری یہی کوشش ہے کہ اس معاملے میں جو بھی ملوث ہونگے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ڈی ایف او سندھ اویس احمد نے کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، مگر آج تک عمل آوری نہیں ہوئی۔