سرینگر کارپوریٹرس فرنٹ کے صدر دانش بٹ نے پریس کانفرنس میں کارپوریشن کے کام پر اٹھائے، انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ہمیں منتخب کر کے یہاں بھیجا ہے، کل ہمیں انہی لوگوں کے پاس جانا ہے ہم کس منہ سے عوام میں ووٹ مانگنے جائیں گے جب ہم نے ان کا کوئی کام کیا ہی نہیں۔ SMC Corporators Join Hands to Fight Disparity of Funds
SMC Corporators Join Hands سرینگر میونسپل کارپوریٹرس فرنٹ کی پریس کانفرنس - سرینگر میونسپل کارپوریٹرز فرنٹ
سرینگر میونسپل کارپوریٹرز فرنٹ کے صدر دانش بٹ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں بدعنوانی اور لوٹ کھسوٹ جاری ہے جبکہ کوئی بھی کام صحیح سے نہیں ہو رہا ہے۔ Srinagar Municipal Corporation
دانش بٹ نے کہا کہ 'کارپوریشن کا کام بے حال ہے کچھ لوگوں نے کارپوریشن کو ہائی جیک کر کے رکھا ہے، جنید عظیم متو 18 مہینے پہلے پھر سے سرینگر کے میئر بن گئے اور تب سے آج تک انہوں نے کبھی بھی کونسل نہیں بلائی۔ ہم یہاں لوگوں کی خدمت کے لیے آئے ہیں نہ کُرسی پر بیٹھنے کے لئے۔ اگر کونسل کو بلایا جاتا تو ہمیں یہ فرنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کونسل میں ہی سب کاموں کو پاس کیا جاتا۔
دانش بٹ نے مزید کہا کہ 'وہ کونسل میں ہی طے ہوتا ہے کہ کہاں کیا کام کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے 18 مہینے سے کوئی کونسل نہیں بلائی گئی۔ دانش بٹ نے الزام عائد کیا کہ میونسپل کارپوریشن میں بدعنوانی اور لوٹ کھسوٹ جاری ہے۔