اردو

urdu

By

Published : Sep 28, 2021, 5:16 PM IST

Updated : Sep 28, 2021, 5:44 PM IST

ETV Bharat / city

سرینگر: نوجواںوں کو بااختیار بنانے کے لیے کانفرنس کا انعقاد

جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں پیر کے روز وادی کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مقصد سے اسمال اسکیل بزنس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

نوجواںوں کو بااختیار بنانے کے لیے سرینگر میں کانفرنس کا انعقاد
نوجواںوں کو بااختیار بنانے کے لیے سرینگر میں کانفرنس کا انعقاد

چنار انٹرنیشنل اور ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس کے اشتراک سے منعقد اس کانفرنس میں تقریباً دس چھوٹے تاجروں نے حصہ لیا۔ تقریب کے دوران نوجوانوں کے آئیڈیاز پر نہ صرف غور کیا گیا بلکہ ماہرین نے انہیں مشورے بھی دیئے۔ چنار انٹرنیشنل کی جانب سے ان نوجوانوں کو مالی معاونت بھی فراہم کرائی گئی۔

سرینگر: نوجواںوں کو بااختیار بنانے کے لیے کانفرنس کا انعقاد

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس تقریب کا انعقاد وادی کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور بری عادتوں سے دور رکھنے کی کوشش ہے وہیں اس پروگرام میں حصہ لینے آئے پارٹیسپنٹس بھی مطمئن نظر آئے۔

وہیں ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ کے سجوئے دکشت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر کے پروفیسر سعد پرویز نے بھی نوجوانوں کے لیے منعقد کی گئی اس تقریب پر مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے نوجوانوں میں بری عادتیں دور ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ وادی کے نوجوانوں میں صلاحیت بہت زیادہ ہے بس انہیں صرف صحیح سمت دکھانا ہے۔

وہیں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر کے پروفیسر سعد پرویز نے کہا کہ اس پروگرام میں نہ صرف نوجوانوں کے آئیڈیاز پر بات ہوئی بلکہ انہیں مارکیٹ سمیت مختلف معاملات پر ماہرین نے مشورے دیے تاکہ یہ نوجوان اپنے روزگار کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرسکیں۔

Last Updated : Sep 28, 2021, 5:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details