اردو

urdu

ETV Bharat / city

عید الاضحٰی کے موقع پر جموں وکشمیر میں گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی پر پابندی - جموں و کشمیر انتظامیہ

عید الاضحٰی کی آمد آمد ہے۔ مسلمان اپنے اس مذہبی تہوار میں رضائے الٰہی کے لئے چند مخصوص جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ تاہم رواں برس مذکورہ تہوار کے موقع پر قربانی کے پیشِ نظر جموں و کشمیر انتظامیہ نے خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ اس ہدایت نامہ کے مطابق گائے، بچھڑے یا اونٹوں کی قربانی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

By

Published : Jul 16, 2021, 8:30 AM IST


جموں وکشمیر انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک آرڈر جاری کیا ہے. آرڈر میں ڈویژنل کمشنر کشمیر اور ڈویژنل کمشنر جموں کے علاوہ آئی جی پی جموں اور آئی جی پی کشمیر کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ عید الاضحٰیکے موقع پر اگر کوئی غیر قانونی طور سے قربانی کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے.

ہدایت نامہ


مذکورہ ہدایت نامہ کے مطابق پچیس جون دو ہزار اکیس کو انیمل ویلفیئر بورڈ آف انڈیا، منسٹری آف فشریز،انیمل ہسبنڈری ڈیرینگ کی جانب سے جموں کشمیر انتظامیہ کو یہ آرڈر ملا تھا.

مزید پڑھیں :ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہ کریں: مفتی رضوان


اب متعلقہ محکمہ نے ڈویژنل کمشنر جموں اور کشمیر کے ساتھ ساتھ آئی جی پی جموں اور کشمیر کو ہدایت جاری کی ہے کہ اس پر عمل درآمد ہو.


ڈائریکٹر پلاننگ جی ایل شرما نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ احکامات پر عمل آوری کے لئے اقدامات اٹھائے اور غیر قانونی طور پر جانوروں کو ذبح کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details