سرینگر:شیر کشمیر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے پروسٹیٹ کینسر کے لیے "میجک فوڈ" کے نام سے ایک ایسی غذا بنائی ہے ،جو نہ صرف پروسٹیٹ کینسر کو روکنے بلکہ اس کے علاج کے لیے کافی موثر اور کارگر بتائی جارہی ہے۔Magic Food for Treatment of Prostate Cancer
حال ہی منعقدہ سکاسٹ کی سالانہ نمائش میں "میجک فوڈ" کو پیش کیا گیا۔ اس فوڈ میں خاص بات یہ ہے کہ اسے ایک ایسے پودے سے تیار کیا گیا یے جو کہ کشمیر میں عام طور پر پائے جاتے ہے۔
پروسٹیٹ کینسر کا نیا علاج "میجک فوڈ" انقلابی ہوگا دراصل یونیورسٹی کی جانب سے سال 2016 میں جموں وکشمیر میں پائے جانے والے پودوں اور جڑی بوٹیوں کی اہمیت و افادیت پر ایک تحقیقی پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔
اسی کڑی کے تحت ڈاکٹر خالد ظفر مسعودی نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر "میجک فوڈ "کا کامیاب تجربہ سب کے سامنے لایا۔SKUAST Kashmir Scientist Dr. Khalid Zafar Masoodi
پروسٹیٹ کینسر اکثر انتہائی آہستہ آہستہ بڑھتا ہے اور مریضوں کو یہ احساس بھی نہیں ہوتا ہے۔جبکہ پروسٹیٹ کینسر کا علاج عموماً آپریشن یا ریڈیو تھراپی سے کیا جاتا ہے اور اب" میجک فوڈ " پروسٹیٹ کینسر کا ایک نیا علاج اس مرض کو ابتدائی مراحل میں قابو کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ثابت ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹر خالد مسعودی کہتے ہیں کہ میجک فوڈ کو تیار کرنے کے بعد اس کے کارگر ہونے پر بھی تحقیق عمل میں لائی گئی۔ ابتدائی طور اسے چوہوں پر آزمایا گیا جہاں سے اس کے کارگر ہونے کے بہتر نتائج سامنے آئے۔
مزید پڑھیں:
پروسٹیٹ کینسر کے لیے اس" میجک فوڈ" کا پٹینٹ نمبر میں آیا ہے، وہیں اس ریسیرچ کے انٹرنیشنل جرنل میں چھپنے کے بعد اب ایک بین الاقوامی کمپنی نے زرعی یونیورسٹی سے رجوع کیا ہے۔
شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر نظیر احمد Vice Chancellor SKUAST Kashmir Prof. Nazir Ahmed کہتے ہیں کہ وادی کشمیر قدرتی جڑی بوٹیوں سے بھری پڑی ہے۔ ایسے میں اُن کے طبی اور غذائی اہمیت کو دیکھتے ہوئے زرعی یونیورسٹی بڑا ہربل گارڈن بنانے پر کام کررہی ہے۔Herbal Garden SKUAST K
اب دیکھنا ہوگا کہ پروسٹیٹ کینسر کے بچاؤ اور علاج کی خاطر تیار کیا گیا یہ "میجک فوڈ "کب تک بازار میں دستیاب ہوتا ہے۔