جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے ڈگ پورہ نرسری میں سندھ فاریسٹ ڈویژن گاندربل نے 'گرین جے اینڈ کے ڈرائیو' کے تحت چنار ڈے کا انعقاد کیا۔ Sindh Forest Division Ganderbal organized a Chinar Day at Dugpora Nursery
چنار شجر کاری مہم کا افتتاح ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول نے ڈگ پورہ نرسری میں چنار کا درخت لگاکر کیا۔ Inauguration of Chinar Tree Planting Campaign
ڈگ پورہ نرسری میں 'گرین جے اینڈ کے ڈرائیو' کے تحت چنار ڈے کا انعقاد اس دوران متعلقہ افسران نے بتایا کہ 'محکمہ جموں و کشمیر میں گرین کور کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکولز اور سرکاری اداروں میں مفت چنار کے پودے لگائے گا۔'
ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پول نے کہا کہ 'اس طرح کی شجرکاری مہم ہر سرکاری اداروں اور عمارتوں میں 'ہر گاؤں ہریالی' تھیم کے تحت شروع کی جائے گی۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور گرین کور کو بڑھانے کے لیے شجرکاری مہم کے ذریعے شجرکاری بہت اہم ہے۔ اس دوران اس مہم میں مختلف مقامی اسکولوز کے بچوں نے بھی شرکت کی۔'
یہ بھی پڑھیں:Plantation Drive at IUST Awantipora: اسلامک یونیورسٹی، اونتی پورہ میں شجرکاری مہم کا آغاز
اس موقع پر ڈویژنل کمشنر کشمیر کے علاوہ پی سی سی ایف جموں وکشمیر ڈاکٹر موہت گیرا، ڈی ایف او اور دیگر جنگلات کے ملازمین بھی موجود تھے۔