وسطیٰ ضلع گاندربل میں منی سیکٹریٹ احاطہ میں متعدد افراد نے احتجاج کرتے ہوئے جموں و کشمیر انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ( Jammu & Kashmir Entrepreneurship Development Institute ) کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے حق میں مختلف روزگار صنعتی یونٹ واگزار ہوئے ہیں، تاہم دو سال گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک منظور شدہ رقم واگزار نہیں کی گئی ہے، جس کی وجہ سے ان لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
خاموش احتجاج میں شامل افراد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ "دو سال قبل انہوں نے محکمہ ای ڈی آئی میں چھوٹے چھوٹے صنعتی یونٹ کھولنے کے لئے درخواست دی تھی۔
سلیکشن ہونے کے بعد انہوں نے سب کچھ چھوڑ کر جے کے ای ڈی آئی پامپور میں 21 روزہ ٹریننگ کی تھی جس کے بعد انہیں روزگار کمانے کے لئے اپنے اپنے صنعتی یونٹ شروع کردے۔
احتجاجوں کے مطابق انہوں نے بنکوں سے لاکھوں روپے قرضہ حاصل کرکے روزگار شروع کیا تاہم دو سال گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک ان کو منظور شدہ رقم واگزار نہیں کی گئی تھی۔
صنعتی یونیٹوں کے لیے رقم واگزار نہیں کرنے پر خاموش احتجاج - covid situation
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے منی سیکٹریٹ کے احاطے میں متعدد افراد نے خاموش احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے جموں و کشمیر ای ڈی آئی کی جانب سے صنعتی یونٹوں کا فنڈ واگزار کرنے کی اپیل کی۔
خاموش احتجاج
ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ ضلع نوڈل افسر ای ڈی آئی کےنوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ کووڈ کے پش نظر ان صنعتی یونٹون کے ملکان کو رقم واگزار نہیں کی گی ۔
ان کے مطابق محکمہ کا ڈاریکٹر کے سبکدوشی کی وجہ سے رقم تقسیم نہیں ہو پائی ،انہوں نے مزید کہا کہ جلد اس معاملے کو حل کیا جائیگا اور انہیں رقم واگزار کی جائیگی۔