اردو

urdu

ETV Bharat / city

بورڈنگ ہاؤس ترال میں سکھ طبقے کی مذہبی تقریب کا انعقاد - سکھ فرقے کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے

ہر پریت سنگھ نے بتایا کہ کشمیر میں سکھ فرقے کو مختلف طرح کی مشکلات کا سامنا ہے اور پنجابی زبان کو سرکاری سطح پر نافذ کیا جانا چاہیے۔

Sikh religious program
ترال میں مزہبی تقریب

By

Published : Aug 15, 2021, 6:54 AM IST

آج بورڈنگ ہاؤس ترال میں سکھ طبقے کی جانب سے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں دور، دراز دیہات سے آئے ہوئے سینکڑوں عقیدت مندوں نے شمولیت کی۔

اس موقع پر جھتے دار اکال تخت ہر پیت سنگھ نے خصوصی مہمان کی حثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے خصوصی پوجا پاٹ میں شمولیت کی اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

عقیدت مندوں کے لیے خصوصی لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر عقیدت مندوں نے گورنانک سکول کا درجہ بڑھانے کی مانگ کی۔

ترال میں مزہبی تقریب

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہر پریت سنگھ نے بتایا کہ کشمیر میں سکھ فرقے کو مختلف طرح کی مشکلات کا سامنا ہے اور پنجابی زبان کو سرکاری سطح پر لاگو کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر کے سکھ اور مسلمانوں کا بھائی چارہ لامثال ہے جس کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اونتی پورہ: فوج کی جانب سے جشنِ آزادی تقریب

اس موقع پر آل گوردوارہ پربھندک کمیٹی کے چیئرمین سردار بلدیو سنگھ نے بتایا کہ ترال ہمیشہ بھائی چارے کی مثال بنا ہوا ہے اور کشمیریت کی اعلیٰ مثال یہاں دیکھنے کو ملتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details