اردو

urdu

ETV Bharat / city

10JeM Associates Arrested in JK: جیش محمد سے روابط کے الزام میں دس افراد گرفتار

اسٹیٹ انویسٹیگیشن ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ "یہ ماڈیول نوجوانوں کو بھرتی کرنے، مال و زر کا بندوبست کرنے، جنوبی اور وسطی کشمیر میں ہتھیاروں کے معاملات کے علاوہ دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے میں سرگرم تھا۔ تلاشی کے دوران دس افراد کی گرفتاری کے علاوہ موبائل فون، سم کارڈ، بینکنگ چینلز کا استعمال ظاہر کرنے کے ریکارڈ اور ایک ڈمی پستول بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ گرفتار افراد میں ایک ایسا شخص بھی ہے جس کے گھر پر 4 اپریل 2020 کو چار عسکریت پسند مارے گئے تھے۔SIA Arrests 10 Alleged Jaish Militant Associates in Kashmir

گرفتار
گرفتار

By

Published : Feb 16, 2022, 11:33 AM IST

Updated : Feb 16, 2022, 12:51 PM IST

اسٹیٹ انویسٹیگیشن ایجنسی (SIA) نے دعوی کیا ہے کہ جنوبی اور وسطی کشمیر میں چھاپہ ماری کے دوران مبینہ طور پر جیش محمد کے اوور گراؤنڈ ورکرز (OGWs) کے طور پر کام کرنے کے الزام میں دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ SIA arrests 10 alleged Jaish militant associates in Kashmir


ایجنسی کے بیان کے مطابق "ایس آئی اے کو حال ہی میں عسکریت پسندی اور علیحدگی پسندی سے جڑے مقدمات کی تحقیقات کے لیے مینڈیٹ کے ساتھ تشکیل دیا گیا تھا۔ ایجنسی نے جنوبی اور وسطی کشمیر کے مختلف اضلاع میں دس مختلف مقامات پر گذشتہ شب چھاپہ ماری کی۔ یہ چھاپے ماری بنیادی طور پر جیش کے نیٹ ورک پر مرکوز تھے۔ اس چھاپہ ماری کے دوران دس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جو OGW ماڈیول کا حصہ تھے اور جیش کے عسکری کمانڈروں سے ہدایات لیتے تھے۔"


Setback to Jaish-e-Mohammed: SIA arrests 10 overground workers of Pakistan-based terror group in Kashmir



انہوں نے مزید کہا گیا ہے کہ "اس ماڈیول کے اراکین کو عمودی شکل میں سب ماڈیولز میں ترتیب دیا گیا تھا، تاکہ کسی ایک رکن کی پکڑے جانے کی صورت میں بڑے نیٹ ورک کو خطرہ نہ ہو جائے۔ بڑی محنت کے ساتھ محتاط نگرانی کے ذریعے ان افراد کی OGW رکنیت کا پتہ لگایا گیا اور تصدیق کی گئی، تاکہ عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا جا سکے۔

ایس آئی اے کا کہنا ہے کہ اس ماڈیول کے تار جی ای ایم کی اعلیٰ قیادت کے ذریعے دوسرے ماڈیولز سے جوڑا جا سکتا ہے۔ ان کی تصدیق کا امکان ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں تحقیقات شروع ہوں گی۔"

ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ "یہ ماڈیول نوجوانوں کو بھرتی کرنے، مال و زر کا بندوبست کرنے، جنوبی اور وسطی کشمیر میں ہتھیاروں کے معاملات کے علاوہ دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے میں سرگرم تھا۔ تلاشی کے دوران دس افراد کی گرفتاری کے علاوہ موبائل فون، سم کارڈ، بینکنگ چینلز کا استعمال ظاہر کرنے کے ریکارڈ اور ایک ڈمی پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار افراد میں ایک ایسا شخص بھی ہے جس کے گھر پر 4 اپریل 2020 کو چار عسکریت پسند مارے گئے تھے۔"

انہوں نے مزید کہنا ہے کہ "ابھی تک یہ نامعلوم ماڈیول جنوبی اور وسطی کشمیر میں عسکریت پسند سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے کام کر رہا تھا۔ گرفتار افراد زیادہ تر سکول اور کالج جانے والے طلباء کو بھرتی کر رہے تھے کیونکہ ان میں سے کچھ خود طالب علم ہیں۔ وہ جی ای ایم کے عسکریت پسندوں سے قریبی رابطے میں تھے اور کافی عرصے سے نگرانی میں تھے۔"

آگے کی کاروائی کے حوالے سے ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "برآمد کیے گئے ڈیجیٹل ریکارڈ کو ثبوتوں کے تجزیہ کے لیے ایف ایس ایل بھیجا جا رہا ہے اور گرفتار افراد کو سرینگر کی این آئی اے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ان سے پوچھ گچھ کی اجازت طلب کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پولیس کا کپوارہ سے دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ گرفتاریاں اور اس کے بعد کی جانے والی تحقیقات سے JeM کے اوپری گراؤنڈ نیٹ ورک کو نقصان پہنچے گا اور پوری وادی میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیاں کم ہونگی

Last Updated : Feb 16, 2022, 12:51 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details