شری امرناتھ شرائن بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرنتیشوار کمار نے ہفتہ کے روز کہا کہ یاترا میں شامل کسی بھی یاتری اور دیگر افراد کو ریڈیو فریکوئنسی آئیڈینٹی فکیشن (آر ایف آئی ڈی) ٹیگز کے بغیر امرناتھ یاترا کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگر یاتری پروازوں یا ٹرینوں کے ذریعے یاترا کے لیے آئیں گے تو آر ایف آئی ڈی ٹیگ کی فراہمی سے متعلق سہولیات ہوائی اڈے اور ریلوے اسٹیشن پر رکھی جائیں گی۔Amarnath Shrine Board Makes RFID Tags Mandatory for Pilgrims
انہوں نے مزید کہا کہ ’’وادی میں داخل ہونے والے یاتری چاہے وہ جموں میں اتریں یا یاترا کے لیے سڑک کا انتخاب کریں، انہیں متعلقہ جگہوں پر آر ایف آئی ڈی ٹیگ فراہم کیے جائیں گے۔’’RFID ٹیگز یاتری کو ٹریک کرنے میں مدد کریں گے کہ وہ شخص کہاں ہے۔ آر ایف آئی ڈی کے بہت سے فوائد ہیں اور ان میں سب سے اہم یہ ہے کہ اس سے یہ با آسانی معلوم ہوگا کہ آیا کوئی غیر مجاز افراد ہیں، جس سے سیکورٹی ایجنسیوں کو ان کی شناخت کرنے میں مدد ملے گی،"