اردو

urdu

ETV Bharat / city

Shortage of Medicines at SMHS Hospital: شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں ادویات کی کمی کے باعث مریض پریشان

شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال Shri Maharaja Hari Singh Hospital میں علاج کے لیے آئے کئی مریضوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بیشتر ادویات انہیں بازار سے لانی پڑ رہی ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ پردھان منتری جن آروگیہ اسکیم Pradhan Mantri Jan Arogya Yojana کے تحت مفت علاج اور ادویات فراہم کرائی جاتی ہیں، تاہم جب ادویات ہسپتال کے اسٹاک میں ہے ہی نہیں تو ہمیں کیسے ملے۔ معمولی ادویات بھی ہمیں بازار سے خریدنی پڑتی ہے'۔

Shortage of Medicines at SMHS Hospital
شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں ادویات کی کمی کے باعث لوگ پریشان

By

Published : Feb 22, 2022, 4:30 PM IST

ایک جانب مرکزی حکومت عوام کو پردھان منتری جن آروگیہ یوحنا Pradhan Mantri Jan Arogya Yojana(پی ایم جے اے وائی) کے تحت طبی راحت اور مفت ادویات فراہم کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، وہیں سرینگر کے شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال Shri Maharaja Hari Singh Hospital میں مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں ادویات کی کمی کے باعث لوگ پریشان
ہسپتال میں علاج کے لیے آئے کئی مریضوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بیشتر دوائیں یہاں نہیں ہیں، جس کے سبب بازار سے لانا پڑ رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگرچہ مذکورہ اسکیم کے تحت مفت علاج اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں، تاہم جب دوائیاں ہسپتال کے اسٹاک میں ہے ہی نہیں Shortage of Medicines تو ہمیں کیسے ملے۔ معمولی دوائیاں بھی بازار سے خریدنی پڑتی ہیں'۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'ایمرجنسی معاملات کے لیے ضروری دوائیاں بھی ہسپتال میں دستیاب نہیں ہیں، جب اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت نے ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈٹ ڈاکٹر مظفر جان سے رابطہ کیا تو اُن کا کہنا تھا کہ 'اسکیم کے تحت مریضوں کو تمام طبی خدمات مفت میں فراہم کی جاتی ہیں۔ بس شرط یہ ہے کہ اُن کے پاس گولڈن کارڈ ہونا چاہیے۔ جن کے پاس گولڈن کارڈ ہوتا ہے اُنہیں بیشتر دوائیاں ہسپتال سے ہی دی جاتی ہیں'۔


ایمرجنسی معاملات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سبھی طرح کی ایمرجنسی سہولیات یہاں دستیاب رکھی گئی ہیں اور ہمارا طبی عملہ بھی مریضوں کی دیکھ ریکھ اور ان کی ہر ممکن ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details