اردو

urdu

ETV Bharat / city

'راجوری کے تینوں نوجوانوں کے ساتھ انصاف ہوگا' - غمزدہ اہل خانہ کو پورا انصاف ملے گا

جموں و کشمیر یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب پر کہا کہ' راجوری سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کی ہلاکت پر جانچ ہورہی ہے اور انہیں انصاف ملے گا'۔

Shopian–Rajouri case: Probe on will ensure families get justice says LG Sinha
Shopian–Rajouri case: Probe on will ensure families get justice says LG Sinha

By

Published : Sep 14, 2020, 7:31 PM IST

منوج سنہا نے کہا کہ' اس معاملے پر فوج الگ سے جانچ کر رہی ہے۔ جبکہ پولیس نے ایک کمیٹی تشکیل دے کر الگ جانچ کی ہے۔ موصوف ایل جی سے ای ٹی وی بھارت کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ:' میں اس بات کی یقین دہانی کرتا ہوں کہ ہلاک شدہ افراد کے غمزدہ اہل خانہ کو پورا انصاف ملے گا۔'

ویڈیو

'قابل ذکر ہے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے امشی پورہ میں 18 جولائی کو ایک مبینہ جھڑپ میں تین نوجوان ہلاک کیے گئے تھے جن کا تعلق راجوری ضلع کے ایک دور دراز گاؤں سے ہے۔ پولیس نے اس مبینہ چھڑپ کے متعلق بیان میں کہا تھا کہ فوج نے تین نامعلوم عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا تھا، تاہم ایک ماہ کے بعد راجوری کے تین کنبوں نے سوشل میڈیا پر شائع کی گئی تصاویر سے انکی شناخت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہلاک کیے گئے افراد عسکریت پسند نہیں بلکہ ان کے تین معصوم اولاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تینوں نوجوان شوپیان میں مزدوری کرنے کے لیے گیے تھے۔

مذکورہ معاملہ سرخیوں میں آنے کے بعد فوج اور پولیس نے علیحدہ تحقیقات شروع کی تھی اور پولیس نے کنبوں کے ڈی این اے نمونے 13 اگست کو جمع کیے تھے۔ لیکن اہل خانہ کا کہنا ہے کہ فی الوقت انتظامیہ نے تحقیقات کی رپورٹ پیش کی اور نہ ہی ڈی این اے نمونوں کی رپورٹ مکمل کی ہے۔ اہل خانہ نے گزشتہ دنوں ایل جی کو اس معاملے کے متعلق مکتوب لکھ کر ان سے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔

ایل جی منوج سنہا سرینگر میں 'بیک ٹو ولیج' پروگرام کے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں کہا کہ 2 اکتوبر سے یہ پروگرام پوری یوٹی میں شروع کیا جائے گا جس کے دوران متعلقہ افسران ہر گاؤں میں جاکر عوام کے تعمیر و ترقی کے مسائل سنیں گے اور ان کو حل کرنے کا پروگرام مرتب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت پہلے دو مرحلے پہلے ہی مکمل کیے گئے ہیں جن میں لوگوں کے مسائل سنے گیے ہیں اور ان کا کچھ حد تک ازالہ بھی کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران مقامی تاجروں کو ہونے والے نقصان پر پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے اس معاملے پر مشیر کے، کے شرما کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے اور اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اور نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے ایک بڑے پکیج کا اعلان کیا جائے گا'۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details