جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں منگل کی شام ہوئے مسلح تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 3 فورسز اہلکار بھی انکاؤنٹر کے دوران زخمی ہوگئے۔ اس دوران ایک خاتون شہناز بانو ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئی ہے۔
شوپیان کے میلہورہ وچی گاؤں میں تین عسکریت پسندوں جن میں ایک کمانڈر بھی شامل ہے کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز اہلکار جن میں فوج کی 55 آر آر، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں وکشمیر پولیس شامل ہیں، نے سہ پہر چار بجے کے قریب گاؤں کو محاصرے میں لیکر سبھی ممکنہ راستوں کو بند کر کے تلاشی کارروائی شروع کی۔
میلہورہ معرکہ ختم: تین عسکریت پسند ہلاک، تین اہلکار زخمی - shopian gunfight
رواں ہفتہ یہ اس علاقے میں دوسرا مسلح تصادم ہے۔ اسی ماہ کے 22 اپریل کو اسی علاقے میں انکاؤنٹر میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔
ملہورہ معرکہ ختم: تین عسکریت پسند ہلاک، تین اہلکار اور دو شہری زخمی
فورسز اہلکار جب ایک مشتبہ مکان کے نزدیک پہنچ گئے تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد طرفین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا جو 17 گھنٹوں تک جاری رہا۔ گولیوں کا تبادلہ رک جانے کے بعد مکان کے ملبہ سے تین عسکریت پسندوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تاہم پولیس نے مارے گئے عسکریت پسندوں کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔