کشمیر یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور کشمیر لا کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شیخ شوکت حسین کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈاکٹر شوکت سرینگر کے برزلہ علاقے کے رہائشی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ کشمیر میں علیٰحدگی پسندوں کے حامی ہیں اور پاکستانی حمایت یافتہ عسکریت پسند تنظیموں کی ترجمانی کیا کرتے تھے۔ حکومت نے گزشتہ شام آئین کی خصوص شقوں کو استعمال میں لاکر عسکریت پسندوں کی اعانت کرنے کی پاداش میں انہیں نوکری سے برطرف کردیا ہے۔
Sheikh Showkat sacked as Kashmir Law College Principal
اس سے قبل متعدد سرکاری ملازمین کو علیحدگی پسند سوچ یا نظریات رکھنے اور علیحدگی پسندوں اور شدت پسندوں کی اعانت کے الزامات میں نوکریوں سے برطرف کیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈاکٹر شیخ شوکت سکیورٹی ایجنسیوں کے راڈار پر اس وقت آئے جب انہوں نے دلی میں ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے علیحدگی پسند تحریک کی حمایت کی تھی۔ اس پروگرام کے بعد دہلی پولیس نے ان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کر لیا تھا۔ حکام نے ڈاکٹر شیخ شوکت کی سرگرمیوں کے حوالے سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے جانکاری ملنے کے بعد تحقیقات شروع کردی تھی۔ حکام کی جانب سے اکٹھی کی گئی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر شیخ شوکت سرحد پار ملک دشمن عناصر کے ساتھ لگاتار رابطے میں ہیں جب کہ یہ علیحدگی پسندوں کی حمایت کرتے آئے ہیں۔ Dr