اردو

urdu

ETV Bharat / city

۔۔۔۔۔۔تو سمبل کا واقعہ پیش نہ آتا' - kashmir

نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی ریاستی صدر ایڈوکیٹ شمیمہ فردوس اور صوبائی صدر انجینئر صبیہ قادری نے منگل کے روز ریاست کے گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ راج بھون میں ملاقات کی اور انہیں سمبل سانحہ سے متعلق ایک تحریری میمورنڈم پیش کیا۔

شمیمہ فردوس نے گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی

By

Published : May 14, 2019, 11:36 PM IST

جس میں کمسن بچی کی عصمت ریزی کیس کی پوری نوعیت اور عوامی مطالبات کے تحت کیس کی تیز رفتار تحقیقات اور خاطی کو قرار واقعی سزا دینے کی اپیل کی گئی تھی۔

شمیمہ فردوس نے کہا کہ ماضی میں اس قسم کے واقعات کی اگر بروقت شنوائی اور متاثرین کو انصاف ملا ہوتا تو شائد ایسے واقعات دوبارہ پیش نہ آتے۔

کٹھوعہ کی مثال پیش کرتے ہوئے این سی خواتین ونگ صدر نے کہا کہ 'اس کیس پر سیاست کو مسلط کیا گیا اور سیاسی بنیادوں پر اس کیس دبانے کی ہر کوشش کی گئی۔ حالانکہ اُس وقت حکومتی سطح پر دعوے کیے گئے تھے صرف ایک ماہ کے اندر اندر کٹھوعہ کی معصوم بچی کے والدین انصاف فراہم کیا جائے گا لیکن آج اس کیس کا کوئی اتہ پتہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کٹھوعہ کے وحشیانہ اور انسانیت سوز واقعے کے ملوثین کو سزا ملی ہوتی تو آج ایسے واقعات پیش نہ آتے۔
شمیمہ فردوس نے کہا کہ 'انصاف کی عدم فراہمی سے مجرموں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details