اردو

urdu

ETV Bharat / city

Shah Faisal Former Bureaucrat: شاہ فیصل کا سرکاری ملازمت میں واپسی کا اشارہ

سول سروسز کے امتحان میں ملکی سطح پر سال 2010 میں ٹاپ آنے والے شاہ فیصل نے دوبارہ سرکاری ملازمت میں واپیس کا عندیہ دیا ہے۔ فیصل نے ملک میں "بڑھتی ہوئی عدم برداشت" کا حوالہ دیتے ہوئے جنوری 2019 میں ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سنہ 2019 اگست میں دفعہ 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے تناظر میں گرفتار کیا گیا تھا Topper Shah Faisal in 2010 Civil Services۔

Shah Faisal Former Bureaucrat
Shah Faisal Former Bureaucrat

By

Published : Apr 28, 2022, 11:25 AM IST

سال 2010 میں انڈین سول سروسز میں ٹاپر رہے شاہ فیصل نے گزشتہ شام ملازمت میں واپسی کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا ٹویٹر پر واپسی کی بات کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ "میری زندگی کے آٹھ مہینے (جنوری 2019 اگست 2019) نے مجھ پر اتنا بوجھ ڈالا کہ میں تقریباً ختم ہو چکا تھا۔ ایک برم کا پیچھا کرتے ہوئے، میں نے تقریباً وہ سب کچھ کھو دیا جو میں نے سالوں میں حاصل کیا تھا۔ نوکری، دوست، شہرت، عوامی خیر سگالی لیکن میں نے کبھی امید نہیں ہاری۔ میری آئیڈیلزم نے مجھے پست کر دیا تھا" Former bureaucrat Shah Faisal signaled his return to government service۔

شاہ فیصل کا ٹویٹ

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "لیکن مجھے اپنے آپ پر بھروسہ تھا کہ میں ان غلطیوں کو دور کروں گا جو میں نے کی ہیں اور وہ زندگی مجھے ایک اور موقع دے گی۔ میرا ایک حصہ ان 8 مہینوں کی یاد سے تھک گیا ہے اور اس میراث کو مٹانا چاہتا ہے۔ اس کا زیادہ تر حصہ پہلے ہی ختم ہوچکا ہے۔ وقت یقیناً باقی سب کو ختم کردے گا۔

جموں و کشمیر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی ویبسائٹ پر فیصل کا نام دوبارہ دکھائی دے رہا ہے

"اگرچہ فیصل نے یہ نہیں بتایا کہ "ایک اور موقع" سے ان کا کیا مطلب ہے، لیکن گزشتہ ایک برس سے یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ وہ سرکاری ملازمت میں واپس آسکتے ہیں۔ وہیں جموں و کشمیر جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر فیصل کا نام دوبارہ دکھائی دے رہا ہے اور اُن کے نام کے سامنے "اویٹنگ آرڈرز" لکھا ہے۔

فیصل نے مزید لکھا ہے کہ "بس شیئر کرنے کا سوچا کہ زندگی خوبصورت ہے۔ یہ ہمیشہ خود کو ایک اور موقع دینے کے قابل ہے۔ ناکامیاں ہمیں مضبوط بناتی ہیں اور ماضی کے سائے سے پرے ایک حیرت انگیز دنیا ہے۔ میں اگلے مہینے 39 سال کا ہو جاؤں گا اور میں دوبارہ شروعات کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔"


مزید پڑھیں:


سال 2010 میں UPSC امتحان میں ٹاپ کرنے والے فیصل نے ملک میں "بڑھتی ہوئی عدم برداشت" کا حوالہ دیتے ہوئے جنوری 2019 میں ملازمت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے اس نے اسی سال مارچ میں اپنی سیاسی جماعت جموں اور کشمیر پیپلز موومنٹ شروع کی تھی اور اسمبلی انتخابات لڑنے کا منصوبہ ظاہر کیا تھا۔

سنہ 2019 اگست میں دفعہ 370 کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے تناظر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم، اپنی رہائی کے بعد، فیصل نے سیاست چھوڑ دی اور سرکاری ملازمت میں واپسی کا اشارہ دینا شروع کر دیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details