اردو

urdu

ETV Bharat / city

Shah Faesal Posted as Dy Secy Tourism: شاہ فیصل کوشعبہ سیاحت میں بطور ڈپٹی سیکرٹری مقرر کیا گیا

شاہ فیصل کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے فوراً بعد سخت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لےلیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا اور اس کے بعد سرکاری ملازمت میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے اپنی رضامندی کا اشارہ دیا تھا۔ جون 2020 میں ان کی رہائی ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ Centre Govt Orders Posting Of J&K-AGMUT Cadre IAS Officer Shah Faesal

شاہ فیصل
شاہ فیصل

By

Published : Aug 13, 2022, 8:42 AM IST

ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (DoPT) نے جموں و کشمیر کے آئی اے ایس افسر شاہ فیصل IAS Officer Shah Faesalکو پھر سے بحال کیا ہے، اور انہیں مرکزی وزارت سیاحت میں ڈپٹی سیریٹری کے طور پر تعینات کیا ہے۔


شاہ فیصل 2010 بیچ کے IAS ٹاپر تھے، جموں و کشمیر کیڈرجو اب AGMUT ہے، نے جنوری 2019 میں استعفیٰ دے دیا تھا، اور سیاسی جماعت جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ (JKPM) تشکیل دی تھی۔

ڈاکٹر سے بیوروکریٹ بنے شاہ فیصل کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے فوراً بعد سخت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لےلیا گیا تھا،جس کے بعد انہوں نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا اور اس کے بعد سرکاری ملازمت میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے اپنی رضامندی کا اشارہ دیا تھا،۔ جون 2020 میں ان کی رہائی ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی

مزید پڑھیں:Shah Faisal Former Bureaucrat: شاہ فیصل کا سرکاری ملازمت میں واپسی کا اشارہ


شاہ فیصل نے حال ہی میں ٹویٹ کیا ہے کہ جنوری 2019 سے اگست 2019 کے دوران کافی کچھ ہوا، جس کی وجہ سے وہ سب کچھ کھو بیٹھے،نوکری، دوست، شہرت اور عوامی خیر سگالی،ان کے آئیڈیلزم نے انہیں مایوس کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details