دو برس کے کورونا کی بحران کے بعد عالم اسلام کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی شب قدر کی تقریبات اجتماعی طور عقیدت واحترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئیں ۔تاہم تاریخی جامع مسجد سرینگر میں شب خوانی کی تقریب منعقد نہیں ہوسکی۔ البتہ آثار شریف درگاہ حضرت بل اور وادی کی دیگر مساجد, خانقاہوں, زیارت گاہوں اور امام بارگاہوں میں روح پرور اجتماعات کا انعقاد ہوا۔ جس میں فرزندان توحید کی ایک بڑی تعداد مطلع الفجر تک نماز تراویح , تلاوت قرآن پاک, درود وازکار اور نعت خوانی میں محو رہی۔ جب کہ نمازی رات بھر حضور سربسجود ہوکر اپنے گناہوں, لغزشوں اور خطاؤں کی معافی طلب کرتے رہے۔ Shab-e-Qadr Spiritual Gatherings Across the Valley
اس موقع پر علماء مساجد نے لیلۃالقدر کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی وہیں عالم اسلام اور خاص کر جموں وکشمیر کے, امن وامان اور کورونا کے مکمل خاتمے کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔ وادی بھر کی دیگر چھوٹی بڑی مساجد, درگاہوں اور خانقاہوں میں شب قدر کی مناسبت سے روح پر اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں کی تعداد نے اہل ایمان بشمول باپردہ خواتین کی ایک خاصی تعداد بھی خشوع وخضوع شرکت کر کے رات بھر اللہ کے حضور سربسجود رہے اور رب کائنات سے اپنے گناہوں اور خطاؤں سے درگزر طلب کرتے رہے۔
Shab-e-Qadr Spiritual Gatherings Across the Valley: وادی بھر میں شب قدر کے موقع پر روح پرور اجتماعات - وادی کشمیر میں شب قدر کا خصوصی اہتمام
وادیٔ کشمیر میں عالم اسلام اور خاص کر جموں وکشمیر کے, امن وامان اور کورونا کے مکمل خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وادی بھر کی دیگر چھوٹی بڑی مساجد, درگاہوں اور خانقاہوں میں شب قدر کی مناسبت سے روح پر اجتماعات منعقد ہوئے جن میں لاکھوں کی تعداد میں اہل ایمان بشمول باپردہ خواتین نے شرکت کی۔ Shab-e-Qadr Spiritual Gatherings Across the Valley
وادی بھر میں شب قدر کے موقع پر روح پرور اجتماعات
یہ بھی پڑھیں:
- وادی کشمیر میں شب قدر کا خصوصی اہتمام
- No Shab-e-Qadr Prayers at Jaima Masjid Srinagar: مرکزی جامع مسجد سرینگر میں جمعۃ الوداع اور شب قدر کی تقریبات کی اجازت نہیں
اسی طرح کے بڑے اور عظیم الشان اجتماعات جناب صاحب صورہ، سعید صاحب صورہ، آثار شریف شہری کلاشپورہ، شیخ حمزہ مخدوم، بعقیہ عالیہ غوثیہ سرائے بالا، دستگیر صاحب خانیار، نقشبند صاحب خواجہ بازار، ایشاں صاحب اور خانقاہ معلیٰ سرینگر کے علاوہ وادی کے دیگر اضلاع کی مرکزی مساجد اور خانقاہوں میں بھی منعقد ہوئے۔