گاندربل:وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- لیہہ قومی شاہراہ کو ہفتے کے روز ریکارڈ وقت میں آزمائشی بنیادوں پر ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے کھول دیا گیا۔Sgr- Leh Highway Reopens On trial Basis
حکام کا کہنا ہے کہ یہ شاہراہ موسم سرما میں برف باری کے باعث پانچ چھ ماہ تک بند رہتی ہے لیکن امسال اس کو صرف 73 دنوں کے ریکارڈ وقت میں کھول دیا گیا۔
بیکن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری Bacon Director General Lt. Gen. Rajiv Chaudhary نے زوجیلا پاس پر روڈ کو کھولنے کے موقع پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ بیکن کے عملے نے زوجیلا پاس اور دوسرے حساس جگہوں سے برف کو ہٹایا اور شاہراہ کو ریکارڈ وقت میں آزمائشی بنیادوں پر ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے کھول دیا گیا۔Sgr- Leh Highway Reopens
انہوں نے کہا کہ 'بیکن کے عملے نے سخت محنت کی، جس کی وجہ سے شاہراہ کو ریکارڈ وقت میں قابل آمد و رفت بنانا یقینی بن گیا۔'
موصوف ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ بیکن نے صرف 73 دنوں میں ہی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے قابل بنا دیا جبکہ یہ روڈ برف باری کے باعث پانچ چھ ماہ تک بند رہتا تھا۔Snow Cleared in Sgr- Leh Highway
انہوں نے کہا کہ یہ شاہراہ انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ لداخ یونین ٹریٹری کو وادی کے ساتھ جوڑنے کا واحد زمینی رابطہ ہے۔